نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے 2020 میں ہوئے سول سروسیز امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اس امتحان میں کل 761 طلبا پاس ہوئے ہیں۔ بہار سے تعلق رکھنے والے شبھم کمار نام کے طالب علم نے امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس بار بھی سول امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ -5 میں سے 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ منتخب کئےگئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج سول سروسیز کے لئے سال 2020 میں ہوئے امتحانات کے ہیں۔
یوپی ایس سی نے کل 761 امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔ 761 میں 263 امیدوار جنرل زمرے سے، 86 امیدوار ای ڈبلیو ایس زمرے سے ہیں۔ 229 امیدوار اوبی سی طبقے سے جبکہ 122 امیدوار ایس سی زمرے کے ہیں۔ ایس ٹی زمرے کے 61 امیدوار پاس ہوئے ہیں۔
یہ ہیں سول سرویسز 2020 کے ٹاپ-10 امیدوار1- شبھم کمار
2- جگرتی اوستھی
3- انکتا جین
4- یش جالوکا
5- ممتا یادو
6- میرا کے
7- پروین کمار
8- جیوانی کارتک ناگجی بھائی
9- اپلا مشرا
10- ستیم گاندھی
ایسے چیک کریں نتائجواضح رہے کہ اس بار پبلک سروس کمیشن کی سول سروسیز امتحانات 2020 میں کل 761 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ شبھم کمار نام کے طالب علم نے امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ اس بار بھی سول امتحانات میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ ٹاپ -5 میں سے 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ یو پی ایس سی کی طرف سے دی گئی جانکاری میں بتایا گیا ہے کہ منتخب کئے گئے کل امیدواروں میں سے 545 مرد اور 216 خواتین ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نتائج سول سروسیز کے لئے ہوئے 2020 میں ہوئے امتحانات کے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔