உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UPSC Mains 2021: امتحان سے پہلے نہ اُٹھائیں کوئی کتاب، ٹھنڈے دماغ سے ایسے لکھیں جواب

    UPSC Mains 2021: امتحان میں ہر سوال کو دیں 3 منٹ

    UPSC Mains 2021: امتحان میں ہر سوال کو دیں 3 منٹ

    کئی مرتبہ امیدوار ادھوری تیاری کے ساتھ امتحان دینے پہنچ جاتے ہیں اور پھر اُنہیں جواب لکھتے وقت ٹائم مینجمنٹ کا دھیان نہیں رہتا ہے۔ جانیے یو پی ایس سی مینس ایگزام 2021 میں جواب لکھنے کے لئے کون سی اسٹریٹیجی بیسٹ رہے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: (UPSC Mains 2021, UPSC Exam Preparation Tips)۔ یو پی ای سی امتحان (UPSC Exam) کو ملک کا سب سے مشکل اور باوقار امتحان مانا جاتا ہے۔ اسے پاس کر لینے کے بعد آئی پی ایس (IPS Officer)، آئی اے ایس آفیسر(IAS Officer)، آئی ایف ایس و دیگر سرکاری نوکری حاصل کی جاسکتی ہے۔ جمعہ 7 جنوری 2021 سے یو پی ایس سی مینس ایگزام 2021 شروع ہورہے ہیں۔ اس امتحان میں شامل ہونے سے پہلے اپنے دماغ میں اسے پاس کرلینے کا گول (Career Goals) سیٹ کرلیں۔

      یو پی ایس سی مینس ایگزام 2021 کا پیٹرن سبجیکٹیو ہوتا ہے۔ یو پی ایس سی پری لمس ایگزام میں آبجیکٹیو یعنی ملٹی پل چوائس سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ کئی مرتبہ امیدوار ادھوری تیاری کے ساتھ امتحان دینے پہنچ جاتے ہیں اور پھر اُنہیں جواب لکھتے وقت ٹائم مینجمنٹ کا دھیان نہیں رہتا ہے۔ جانیے یو پی ایس سی مینس ایگزام 2021 میں جواب لکھنے کے لئے کون سی اسٹریٹیجی بیسٹ رہے گی۔ (UPSC Exam Preparation Tips)

      1- امتحان شروع ہونے سے پہلے یہ طے کر لیں کہ امتحان وقت پر مکمل کرنا ہے۔ امتحان کے لیے پہلے سے اپنے دماغ کو اچھی طرح سے تیار کریں۔
      2- امتحان سے آدھا گھنٹہ پہلے کسی کتاب کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ان دنوں شمالی ہندوستان میں شدید سردی ہورہی ہے۔ بہتر ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں کو گرم رکھنے کی کوشش کریں، تاکہ امتحان لکھتے وقت کوئی پریشانی نہ ہو۔
      3- یو پی ایس سی مینس امتحان کا پیپر ہاتھ میں آتے ہی اُسے ایک بار میں پڑھ لیں۔ اگر آپ پرسکون ہوں تو سلسلہ وار سبھی سوال کے جواب دیں۔ اس سے آپ کو زیادہ کچھ سوچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
      4- امتحان میں کسی بھی طرح کے سوال پوچھے جاسکتے ہیں۔ خود کو ہر سوال کے لئے تیار رکھیں۔ خود کو پراعتماد رکھیں اور گول کو لے کر واضح رہیں۔

      5- اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو ہر سوال کے جواب کو پہلے پوائنٹس میں لکھ لیں۔ اس سے آپ کو جواب لکھتے وقت سہولت رہے گی۔
      6- آپ کو یہ سمجھ کر چلنا چاہیے کہ آپ کے پاس ہر سوال کا جواب دینے کے لئے 3 منٹ ہیں۔
      7- اپنے جواب میں اہم نکات پر زور دیں۔
      8- ایک سوال پر زیادہ وقت برباد نہ کریں۔ صرف وہی لکھیں، جو ضروری ہو۔ اپنے الفاظ کو سمجھ داری سے منتخب کریں اور لفظوں کی حد پر عمل کریں۔ فضول میں پیپر بھرنے کے لئے کچھ بہ نہ لکھتے رہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: