உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی ایس سی نتائج 2021: مجموعی طور پر685 امیدوار کامیاب، 25 مسلم امیدوار بھی شامل، اریبہ نعمان کو 109رینک ملی

    یونین پبلک سروس کمیشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حتمی نتائج میں 685 امیدوار کامیاب ہوئے، جس میں 25 مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ حالانکہ گزشتہ سال 29 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

    یونین پبلک سروس کمیشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حتمی نتائج میں 685 امیدوار کامیاب ہوئے، جس میں 25 مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ حالانکہ گزشتہ سال 29 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

    یونین پبلک سروس کمیشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حتمی نتائج میں 685 امیدوار کامیاب ہوئے، جس میں 25 مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ حالانکہ گزشتہ سال 29 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

    • Share this:
    نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حتمی نتائج میں 685 امیدوار کامیاب ہوئے، جس میں 25 مسلم امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ حالانکہ گزشتہ سال 29 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اس صورتحال سے واضح ہے کہ اس بار مسلم امیدواروں کی کامیابی کا گراف تھوڑا سا نیچے گرتا دکھائی دیا ہے۔ مجموعی طور پر مسلم امیدوار 25 کی تعداد میں کامیاب ہوئے۔

    مسلم امیدواروں میں سب سے بڑی رینکنگ حاصل کرنے والی اریبہ نعمان نامی دوشیزہ رہی، جنہوں نے 109 ویں رینک حاصل کی۔ محمد صبور خان 125 اور سید مصطفیٰ ہاشمی 162 رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ دراصل 200 سرفہرست امیدواروں میں 3 مسلم امیدوار ہی کامیابی کا پرچم لہرا سکے۔
    یونین پبلک سروس کمیشن 2021 کے نتائج میں 685 کل امیدوار کامیاب ہوئے۔ ان امیدواروں میں شامل کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد25 رہی۔ 1. اریبہ نعمان 109، 2 محمد صبور خان 125، 3 سید مصطفیٰ ہاشمی 162،  4 افنان عبدالصمد 274، 5 ارشد محمد 276، 6 محمد ثاقب عالم 279، 7 اسرار احمد کچلو 287، 8 عاشق علی پی آئی 305، 9 محمد عبدالرؤف شیخ 309، 10 نازش عمر انصاری 344، 11 فیصل خان 364، 12 شمائلہ چودھری 368، 13 مہوش عبدالکریم تک 386، 14 محمد قمر الدین خان 414، 15 محمد صابر 419، 16 فیصل رضا 441، 17 معصوم راجہ خان 457، 18 آصف اے 464، 19 ثانیہ467، 20 تحسین بانو داوادی 482، 21 شیخ محمد زیب ذاکر 496، 22 محمد صدیق شریف 516، 23 محمد شوکت عظیم 545، 24 مکامہ یوم حسنی مبارک 575، 25 انوار حسین 600۔

    سال 2020 میں 29 مسلم امیدوار وار ہوئے تھے کامیاب

    سال 2020 کے نتائج میں کل 761 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 29 مسلم امیدوار وار کامیاب ہونے والوں میں شامل تھے۔ حالانکہ کہ اس سے قبلیونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ حالانکہ مجموعی طور پر 829 امیدوار ہی کامیاب ہوئے تھے۔ البتہ2018 کے یوپی ایس سی کے نتائج میں مجموعی طور پر 759 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 29 مسلم امیدوار بھی شامل تھے۔ نیز  2017 کے یو پی ایس سی نتائج میں 990 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کی کوچنگ اکیڈمی سے کوچنگ اور تربیت حاصل کرنے والے اس بارکل ملا کر 23 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان امیدواروں میں 12 کی تعداد میں مسلم امیدوار شامل ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: