یو پی ایس سی ٹاپر کنشک کٹاریا نے جس گرل فرینڈ کو ٹویٹر پر کہا تھا : تھینک یو ، جانئے کون ہے وہ

یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے امتحان میں پورے ملک میں ٹاپ کرنے والے کنشک کٹاریا نے جب ٹویٹر پر اپنی کامیابی کیلئے والدین کے ساتھ ساتھ گرل فرینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ، تو پورے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی ۔

Apr 11, 2019 11:08 AM IST | Updated on: Apr 11, 2019 11:10 AM IST
یو پی ایس سی ٹاپر کنشک کٹاریا نے جس گرل فرینڈ کو ٹویٹر پر کہا تھا : تھینک یو ، جانئے کون ہے وہ

کنشک کٹاریا

یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کے امتحان میں پورے ملک میں ٹاپ کرنے والے کنشک کٹاریا نے جب ٹویٹر پر اپنی کامیابی کیلئے والدین کے ساتھ ساتھ گرل فرینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ، تو پورے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی ۔ سوشل میڈیا کیلئے اور خاص طور سے ہندوستانی سماج کیلئے یہ عام بات نہیں ہے ۔ کیونکہ عام طور پر یہی دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کامیابی کا سہرے اپنے والدین ، اساتذہ ، بھائی بہن اور دوستوں کو دیتے ہیں ۔ ایسے میں کنشک نے اپنی گرل فرینڈ کا سوشل میڈیا پر شکریہ ادا کرکے لکیر کے فقیر والی سوچ کو توڑ دیا ہے ۔

پسماندہ سماج سے آنے والے کنشک کٹاریا نے یو پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے کے بعد دراصل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والدین اور بہن کے علاوہ اپنی گرل فرینڈ کو بھی کامیابی کا کریڈٹ دیا تھا ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ کنشک کٹاریا اور ان کی گرل فرینڈ کو کپل گولس کہہ کر بلانے لگے ہیں ۔

Loading...

وہیں کچھ نوجوان کہہ کررہے ہیں کہ یو پی ایس سی ٹاپر اپنی عقل کی بجائے اپنے دل کی وجہ سے خبروں میں ہیں ۔ جبکہ ایک جلد کے ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ اچھا ہے کہ کنشک نے گرل فرینڈ کا تذکرہ کیا ہے ۔ وقت بدل رہا ہے ۔ میرے والد نے 10 ویں بورڈ ایگزام سے تین دن پہلے کتاب میں گرل فرینڈ کا لیٹر پکڑ لیا تھا ، جو وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ذریعہ مجھے بھیجتی تھی ۔ اس کے بعد میری بہت پٹائی ہوئی تھی اور وہ بھی بیلٹ سے ۔

وہیں ایک لڑکے نے لکھا کہ تاریخ کنشک کو کس چیز کیلئے یاد رکھے گی ۔ یو پی ایس سی امتحان میں ٹاپ کرنے کیلئے یا ایسے پہلے شخص کے طور پر جس نے یو پی ایس سی ٹاپ کرنے کیلئے گرل فرینڈ کا شکریہ ادا کیا ۔

کون ہے کنشک کٹاریا کی گرل فرینڈ : ۔

کنشک کٹاریا جے پور کے رہنے والے ہیں اور وہ کوریا میں واقع سیمسنگ کمپنی میں کام کررہے تھے ۔ ملک کی خدمت کرنے کیلئے کنشک کٹاریا نے نوکری چھوڑ دی اور ہندوستان لوٹ آئے ۔ یہاں آکر انہوں نے ایک اسٹارٹ اپ کمپنی جوائن کی اور ساتھ میں یو پی ایس سی کی تیاری بھی کرنے لگے ۔ کنشک نے پہلی ہی کوشش میں امتحان میں ٹاپ کیا ۔ ان کا اختیاری مضمون میتھس تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹاریا کی گرل فرینڈ جاپان میں رہتی ہیں اور وہ دونوں طویل عرصہ سے ریلیشن شپ میں ہیں ۔

ادھر کٹاریا کا کہنا ہے کہ انہوں نے خبروں میں آنے کیلئے سوشل میڈیا پر گرل فرینڈ کا شکریہ ادا نہیں کیا ہے ۔ بلکہ یہ فطری بات ہے کہ آپ اپنی کامیابی کا کریڈٹ اس کو دیتے ہیں جو اس کے حقدار ہیں ۔ میری گرل فرینڈ نے اس دوران میرے اہل خانہ کی طرف میرا ساتھ دیا ۔ میں نے یہ امید نہیں کی تھی کہ اس کو اتنا ہائی لائٹ کیا جائے گا ۔

Loading...