جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پرفکرمند: ان رہنماؤں کے پاس ہیں کروڑوں روپئے کی قیمتی زمین

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور نیشنل کانفرنس (این سی) میں واضح طورپراس خوف و ہراس دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے اس اقدام کو آئین کے خلاف قرار دیا ہے۔ آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر سے ہٹائے جانے کے بعد سے ہی کشمیر میں اراضی کی خریداری پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

Aug 11, 2019 01:03 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 01:03 PM IST
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے پرفکرمند: ان رہنماؤں کے پاس ہیں کروڑوں روپئے کی قیمتی زمین

آل پارٹی میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماء دیکھے جاسکتے ہیں۔(تصویر:نیوز18ڈاٹ کام)۔

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور نیشنل کانفرنس (این سی) میں واضح طورپراس خوف و ہراس دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی حکومت کے اس اقدام کو آئین کے خلاف قرار دیا ہے۔ آرٹیکل 370 کو جموں و کشمیر سے ہٹائے جانے کے بعد سے ہی کشمیر میں اراضی کی خریداری پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

اراضی کی بحث کے درمیان ایک خبرآئی ہے۔ جس کے مطابق جموں و کشمیر کے 63 فیصد لوگوں کے پاس آدھی ہیکٹر یا اس سے کم زرعی اراضی ہے جبکہ ریاست میں ایسے 97 افراد ہیں جن کے پاس 20 ہیکٹرسے زیادہ قابل کاشت اراضی ہے۔ صرف این سی رہنما فاروق عبد اللہ کے پاس 1.12 ایکڑزرعی اراضی ہے۔ جس کی قیمت تقریباً 10.06 کروڑ روپئے ہیں۔

Loading...

ایک ہندی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ، کشمیر کے رہنماؤں کے پاس کروڑوں کی ملکیت ہے۔ اس رپورٹ میں سب سے پہلا نام کرن سنگھ کا ہے۔ کانگریس رہنما کرن سنگھ کے مکان اور زمین کی قیمت95.21 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ سری نگر میں کرن سنگھ کے 11 اور 31 ایکڑ کے دو باغ ہیں۔ جموں میں 78 ایکڑباغ ہے اور پہلگام میں 4ایکڑ ہے۔

جبکہ این سی نیشنل کانفرنس کے لیڈر اکبرلون کی اراضی کی لاگت 59.60 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ اکبر لون کا مکان 3600 پر محیاط ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے این سی قائدین 75 کروڑ روپئے کی لاگت پر مبنی 11.8 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں اور ان کے پاس 2500 مربع فٹ غیرزرعی اراضی ہے۔

پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کی جائیدادکے پاس 55 لاکھ روپئے مالیت کی زمین ہے۔ محبوبہ مفتی نے 2019 کے انتخابی حلف نامے میں یہ جانکاری دی تھیں۔ محبوبہ کے پاس پانچ ہزارمربع فٹ پرمحیاط مکان بھی ہے ۔ اس کے علاوہ 5440 مربع فٹ زرعی اراضی بھی ہے جس کی قیمت 25 لاکھ روپےبتائی جارہی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ، کانگریس رہنما غلام نبی آزاد مہاراشٹرمیں 1.97 کروڑ روپے کی اراضی کے مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ سری نگر میں 60 لاکھ روپئے کے مکان کی مالک ہیں۔ راجیہ سبھا میں دیئے گئے انتخابی حلف نامے میں ، غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ان کے پاس کشمیر میں کوئی زمین نہیں ہے۔

Loading...