ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

اکھلیش حکومت کے دوران نکلی تھی اردو مترجم کی 112 ویکینسی ، اب بھرتی ہوئی رد

اترپردیش سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن ( یو پی ایس ایس ایس سی ) نے اردو مترجم کم جونیئر اسسٹنٹ کی 112 ویکینسیوں پر بھرتی کے عمل کو رد کردیا ہے ۔

  • Share this:
اکھلیش حکومت کے دوران نکلی تھی اردو مترجم کی 112 ویکینسی ، اب بھرتی ہوئی رد
یہ بھرتی اگست 2016 میں منعقدہ تحریری امتحان کے بنیاد پر ہونے والی تھی ۔

اترپردیش سب آرڈینیٹ سروس سلیکشن کمیشن ( یو پی ایس ایس ایس سی ) نے اردو مترجم کم جونیئر اسسٹنٹ کی 112 ویکینسیوں پر بھرتی کے عمل کو رد کردیا ہے ۔ اردو مترجم کم جونیئر اسسٹنٹ کے ان عہدوں کیلئے 28 اگست 2016 کو امتحان کرایا گیا تھا ۔ نتائج کا اعلان کرنے کیلئے کمیشن نے سکریٹری ویجلینس ڈیپارٹمنٹ سے رضامندی مانگی تھی ، لیکن اقتدار میں تبدیلی کے بعد کمیشن کی از سر نو تشکیل کی گئی اور سماجوادی حکومت میں ہوئی تقرریوں کی جانچ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔


ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے تقرریوں کو مناسب نہیں پائے جانے کی وجہ سے اس بھرتی عمل کو رد کردیا ۔ یہ بھرتی اگست 2016 میں منعقدہ تحریری امتحان کے بنیاد پر ہونے والی تھی ۔


کمیشن کے سکریٹری آشوتوش موہن اگنی ہوتری کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ اردو مترجم کم جونیئر اسسٹنٹ کے سلسلہ میں ویجلینس ڈیپارٹمنٹ نے ان عہدوں پر تقرریوں کو مناسب نہیں پایا ہے ۔ کمیشن نے اس کی بنیاد پر اس بھرتی عمل کو رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

First published: Nov 29, 2019 07:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading