உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجدھانی دہلی میں ہوگی اربن فارمنگ، دہلی حکومت کر رہی ہے پلاننگ

    اگست کے مہینے سے دہلی میں اربن فارمنگ کی تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے شہری علاقوں میں اسمارٹ اربن فارمنگ کو فروغ دے گی۔ شہری کاشتکاری سے شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زراعت کی طرف مشغولیت بھی بڑھے گی اور دہلی کے سرسبز علاقے کو بھی فروغ ملے گا۔ 

    • Share this:
    نئی دہلی: دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج دہلی سکریٹریٹ میں اربن فارمنگ پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں محکمہ ماحولیات اور کرشی وگیان کیندر کے افسران شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران اگست کے مہینے سے دہلی میں اربن فارمنگ کی تربیت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جائزہ میٹنگ کے بعد وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے شہری علاقوں میں اسمارٹ اربن فارمنگ کو فروغ دے گی۔ شہری کاشتکاری سے شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زراعت کی طرف مشغولیت بھی بڑھے گی اور دہلی کے سرسبز علاقے کو بھی فروغ ملے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ دہلی حکومت ان لوگوں کو ٹریننگ دے گی جو اپنے گھر کی چھت یا بالکونی میں پھل اور سبزیاں اگانا چاہتے ہیں کاروبار یا استعمال کے مقصد سے اگست کے مہینے سے تربیت دی جائے گی۔پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے تحت دہلی بھر میں 400 بیداری ورکشاپ اور 600 انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔لوگوں کو اربن فارمنگ سے روشناس کرانے کے لیے تربیت دی جائے گی۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی حکومت انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (IARI) کے تعاون سے اگست کے مہینے میں 400 بیداری ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔

    ہندستان میں ملا Monkeypox کا پہلا کیس، بیرون ملک سے کیرالہ لوٹا تھا شخص

    روہمن شال سے بریک اپ کے بعد  Sushmita Sen للت کو کر رہی ہیں ڈیٹ، ٹویٹر پرکیا یہ بڑا انکشاف

    اس میں پہلے ماسٹر ٹرینر کو تربیت دی جائے گی۔اس کے بعد 400 ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ورکشاپ کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تربیت دی جائے اس کے ساتھ ساتھ صنعتی شراکت داروں کے ذریعے انٹرپرینیورشپ ٹریننگ پروگرام بھی چلایا جائے گا۔

    شہری زراعت کے کلسٹر کو ترقی دینے کے مقصد سے دہلی میں 600 ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے بتایا کہ دہلی کے شہری اپنی روزمرہ کی زندگی میں کیمیائی مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ کھپت کو کم کرکے شہری کاشتکاری کے ذریعے اپنی صحت کو بہتر بنا سکیں گے۔

    Published by:Sana Naeem
    First published: