ممبئی: اداکارہ سے سیاستداں بنیں ارمیلا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) نے تقریباً 20 ماہ بعد سیاست کی دوسری اننگ شروع کردی ہے۔ ارمیلا ماتونڈکر منگل کو شیو سینا (Shiv Sena) میں شامل ہوگئیں۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے (Uddhav Thackeray)، یوا سینا سربراہ آدتیہ ٹھاکرے نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔ لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے یعنی 27 مارچ 2019، کو کانگریس میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر نے شمال ممبئی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ، سخت محنت کے باوجود اداکارہ الیکشن ہارگئیں۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس کارکنان پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 10 ستمبر 2019 کو پارٹی چھوڑ دی تھی۔
گورنر بی ایس کوشیاری کے کوٹے سے نامزدگی کے لئے 11 دیگر لوگوں کے نام بھی تین پارٹی مہا وکاس اگھاڑی حکومت نے بھیجے ہیں۔ گورنر کو ابھی 12 ناموں کی فہرست کو منظوری دینی ہے۔ ارمیلا ماتونڈکر کے شیو سینا میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں کئی ماہ سے کی جارہی تھیں، لیکن اس کی تصدیق اب ہوئی ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے یعنی 27 مارچ 2019، کو کانگریس میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر نے شمال ممبئی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ حالانکہ، سخت محنت کے باوجود اداکارہ الیکشن ہارگئیں۔ اس کے بعد انہوں نے کانگریس کارکنان پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے 10 ستمبر 2019 کو پارٹی چھوڑ دی تھی۔
شیو سینا کو کیا فائدہ؟جانکاروں کے مطابق، شیو سینا، ارمیلا ماتونڈکر کے طور پر ہندی اور انگریزی رائے دہندگان کے درمیان ایسی طاقتور خاتون کی شبیہ دیکھتی ہے، جو ایک اچھی ترجمان ہونے کے ساتھ قومی سطح پر پارٹی کی بات رکھنے کی اہل ہو۔ ارمیلا ماتونڈکر مراٹھی رائے دہندگان کے بھی اتنے ہی قریب ہیں۔ مستقبل میں ارمیلا ماتونڈکر کو پارٹی ترجمان بھی بنایا جاسکتا ہے۔
کانگریس کو بھی نہیں ہے اعتراضشیو سینا کے اس فیصلے پر کانگریس نے بھی کوئی اعتراض نہیں ظاہر کیا ہے۔ اس قدم کے بچاو میں شیو سینا نے کہا کہ ارمیلا ماتونڈکر کانگریس سے استعفیٰ دے چکی ہیں۔ کانگریس ترجمان سچن ساونت نے بھی کہا، ’ارمیلا ماتونڈکر گزشتہ سال پارٹی چھوڑ چکی ہیں’۔
ان فلموں سے ملی شہرتاداکارہ کے طور پر ارمیلا ماتونڈکر پہلی بار 1991 کی فلم ’نرسمہا’ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد 1995 میں آئی رنگیلا فلم سے ان کو شہرت ملی۔ 1997 میں ’جدائی’ اور 1998 میں ’ستیہ’ میں ارمیلا ماتونڈکر کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ ان تینوں فلموں کو فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔
2016 میں ہوئی تھی شادیارمیلا ماتونڈکر نے 2016 میں اپنے سے 9 سال چھوٹے کشمیری تاجر محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔ محسن اختر میر، زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’لک بائے چانس’ میں کام کرچکے ہیں۔ اس میں وہ فرحان اختر کے ساتھ ماڈلنگ کرتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔