سلطان الہند ،عطائے رسول،خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ (Urs Khwaja Gharib Nawaz) کا آٹھ سو نواں عرس آج ،کل کی رسم کے ساتھ اختتام پزیر ہوجائے گا۔ یوں تو کل کی رسم سوابجے تک جاری رہتی ہے مگر جمعہ کا خاص موقعہ ہونے کے سبب کل کی رسم کو پہلے ختم کیا جائے گاتاکہ جمعہ کی نماز اپنے مقررہ وقت پر ادا کی جاسکے۔ وہیں عرس مبارک میں شرکت کے لئے عاشقان خواجہ کے اجمیر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ درگاہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کووڈ نائنٹین کے سبب عرس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
کووڈ ۱۹ کی اپنی پابندیاں ہیں اس کے باؤجود ملک و بیرون ملک سے عاشقان خواجہ کے اجمیر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آستانہ عالیہ پروزیر آعظم نریندو مودی ،افغانستان کے صدر اورپاکستانی سفارتخانہ کی چادر پیش کی جا چکی ہے ۔آج کانگریس صدر سونیا گاندھی ،مہاراشٹر کے سابق سی ایم دیویندر فڑنویس اور اترپردیش کے سابق سی ایم اکھیلیش یادوکی چادر آستانہ عالیہ پر پیش کی جائے گی ۔کانگریس سونیا گاندھی کی چادر راجستھان کےوزیر اعلی اشوک گہلوت پیش کرینگے۔ آستانہ عالیہ پر آج بسنت بھی پیش کی جائے گی جس کا خاص اہتمام کیاگیا۔ آستانہ عالیہ سے درگاہ مہمان خانہ کایڑتک پانچ ہزار سیکوریٹی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے ملک کے عوام کیلئے پیغام جاری کیا ۔ ایک پلیٹ فارم پر آکرسماج میں پھیلی برائیوں کوختم کرنے کی اپیل کی ۔ ملک بھر کی درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور دیگر مذاہب کے رہنماؤں سے اپیل کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔