ہوم » نیوز » وطن نامہ

اپنے ملک امریکہ واپس جانا نہیں چاہتا ہے یہ شخص ، ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی ، جانئے پورا معاملہ

ہندوستان میں ایک امریکی شہری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ اس شخص کا نام جانی پیئرس (Johnny Paul Pierce) ہے ۔ جانی پیئرس گزشتہ پانچ مہینوں سے کیرالہ کے کوچی میں رہ رہے ہیں ۔ پیئرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس (Covid-19) بیماری کی وجہ سے امریکہ میں افرا تفری مچی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے وہ واپس نہیں جانا چاہتے ہیں ۔

  • Share this:
اپنے ملک امریکہ واپس جانا نہیں چاہتا ہے یہ شخص ، ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی ، جانئے پورا معاملہ
اپنے ملک امریکہ واپس جانا نہیں چاہتا ہے یہ شخص ، ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی ، جانئے پورا معاملہ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

پوری دنیا ان دنوں کورونا وائرس (Coronavirus)  کے قہر سے پریشان ہے ۔ دن بہ دن کورونا وائرس متاثرین کے اعداد و شمار بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ سب سے زیادہ معاملات امریکہ میں سامنے آرہے ہیں ۔ اسی درمیان ہندوستان میں ایک امریکی شہری نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔ اس شخص کا نام جانی پیئرس  (Johnny Paul Pierce)  ہے ۔ جانی پیئرس گزشتہ پانچ مہینوں سے کیرالہ کے کوچی میں رہ رہے ہیں ۔


پیئرس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس (Covid-19) بیماری کی وجہ سے امریکہ میں افرا تفری مچی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے وہ واپس نہیں جانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حکومت اپنے لوگوں کا ہندوستان کی حکومت کی طرح خیال نہیں رکھ رہی ہے ۔ میں یہ یہیں رہنا چاہتا ہوں ۔ پیئرس نے کہا کہ کاش ہمارا کنبہ بھی یہاں آ پاتا ۔ یہاں جو کچھ ہورہا ہے ، اس میں بہت متاثر ہوں ۔ امریکہ میں لوگ کورونا وائرس کی فکر نہیں کررہے ہیں ۔



75 سال کے پیئرس نے اپنے ویزا کو بدلنے کیلئے عرضی داخل کی ہے ۔ پیئرس اپنے ٹورسٹ ویزا کو بزنس ویزا میں تبدیل کروانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میں ایک عرضی داخل کررہا ہوں ، جس میں مطالبہ کروں گا کہ مجھے 180 دن مزید یہاں رہنے کی اجازت دی جائے ۔ مجھے بزنس ویزا دیا جائے تاکہ یہاں میں ایک ٹریول ایجنسی کھول سکوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں پھنسا ہوا نہیں ہوں ، بلکہ یہاں رہنا چاہتا ہوں ، مجھے کیرالہ پسند ہے ۔

دنیا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات امریکہ میں ہی سامنے آرہے ہیں ۔ جمعہ کو امریکہ میں 71 ہزار سے زیادہ نئے معاملات درج کئے گئے ۔ 71 ہزار مریض اب تک ایک دن میں پہلی مرتبہ کسی بھی ملک میں سامنے آئے ہیں ۔ امریکہ میں گزشتہ دو مہینوں کے مقابلہ میں اب مریضوں کی تعداد ہر دن تقریبا دوگنی بڑھ رہی ہے ۔ حالانکہ اموات کی تعداد تقریبا آدھی ہوگئی ہے ۔ ان دنوں دنیا میں سب سے زیادہ اموات ہر دن برازیل میں ہورہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2020 08:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading