اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں نے پائیگاہ مقبروں کے تحفظ اور مرمت کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا کیا اعلان

    امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں نے پائیگاہ مقبروں کے تحفظ اور مرمت کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا کیا اعلان

    امریکی سفارتخانے کے عہدیداروں نے پائیگاہ مقبروں کے تحفظ اور مرمت کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا کیا اعلان

    حیدرآباد کے اپنے پہلے دورے پر موجود الزبتھ جونس نے کہا کہ ہم ان شاندار یادگاروں کے تحفظ کے لیے تلنگانہ حکومت کی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر اور عزت محسوس کررہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      ہندوستان میں امریکی سفارتخانے کی انچارج عبوری سفیر الزبتھ جونس نے منگل کو حیدرآباد کے پائیگاہ مقبرہ احاطے کا دورہ کیا اور 18ویں اور 19ویں صدی میں تعمیر کردہ اس کے چھ مقبروں کے تحفظ اور مرمت کے لیے 250000 امریکی ڈالر کے پروجیکٹ کا اعلان کیا۔ الزبتھ جونس نے پائیگاہ مقبرہ احاطہ کا دورہ کرتے وقت کہا کہ جو مقبرہ 18ویں اور 19ویں صدی میں بنائے گئے تھے، ایسے چھ مقبروں کے تحفظ اور مرمت کی حمایت کرنے کے لیے ہم 250000 امریکی ڈالر کی امریکی حکومت کے پروجیکٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

      الزبتھ جونس نے کہا کہ ان شاندار یادگاروں کے تحفظ کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کی جارہی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے امریکہ ’اعزاز‘ محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیگاہ مقبرہ کی بحالی ثقافتی تحفظ کے لیے پانچواں ایمبیسیڈر فنڈ ہے جسے حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل نے نافذ کیا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ اور ہندوستان بھر میں آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کی کوششوں کے لیے اظہار تشکر کیا۔

      حیدرآباد کے اپنے پہلے دورے پر موجود الزبتھ جونس نے کہا کہ ہم ان شاندار یادگاروں کے تحفظ کے لیے تلنگانہ حکومت کی کوششوں کا حصہ بننے پر فخر اور عزت محسوس کررہے ہیں۔ یہ اصل میں حیدرآباد میں امریکی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے نافذ کردہ پانچواں ایمبیسیڈر فنڈ فار کلچرل کنزرویشن پروجیکٹ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آسام شہریت معاملہ: پانچ رکنی بینچ نے دورکنی بینچ کے 13سوالات کو ایک سوال میں ضم کردیا

      یہ بھی پڑھیں:
      مدھیہ پردیش: ائمہ و موذنین کو گزشتہ دو ماہ سے نہیں ملی تنخواہیں

      انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر میں ثقافتی تحفظ کے منصوبوں کے لیے کل 23 ایمبیسیڈر فنڈز لاگو کیے گئے ہیں، جو کہ گزشتہ 20 سالوں میں حیدرآباد اور خطے میں اسی طرح کے دیگر منصوبوں میں دو ملین(20 لاکھ) امریکی ڈالر کی ثقافتی سرمایہ کاری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ الزبتھ جونس نے کہا کہ تہذیب کے تحفظ کی حمایت کرکے امریکہ دیگر تہذیبوں اور لوگوں کے تئیں اپنا احترام ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پروجیکٹوں کی حمایت کے لیے تلنگانہ حکومت سے بھی اظہار تشکر کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: