உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    US India 2+2 Intersessional Meeting: ہند۔امریکہ 2+2 انٹرنیشنل میٹنگ، بحری سیکورٹی ہوگا اہم موضوع

    سینئر ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا

    سینئر ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا

    US India 2+2 Intersessional Meeting: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا مقصد امریکہ-ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس مینٹگ میں بین الاقوامی تعلقات، تجارت، تعلیم اور سیاحت کے علاوہ بحری تحفظ پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad | Lucknow | Bihar
    • Share this:
      امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سینئر امریکی حکام کا ایک گروپ اگلے ہفتے ہندوستان کا دورہ کرے گا تاکہ امریکہ-ہندوستان 2+2 انٹرنیشنل میٹنگ (US India 2+2 Intersessional Meeting) اور میری ٹائم سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کرے۔ ہندوستان کا دورہ کرنے والے وفد کی قیادت اسسٹنٹ سکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونالڈ لو (Donald Lu) کریں گے۔ یہ دورہ 5 تا 8 ستمبر کے دوران ہوگا۔

      امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کا مقصد امریکہ-ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس مینٹگ میں بین الاقوامی تعلقات، تجارت، تعلیم اور سیاحت کے علاوہ بحری تحفظ پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔ ڈونالڈ لو کے ساتھ کواڈ سینئر عہدیدار، محکمہ دفاع کے اسسٹنٹ سکریٹری برائے ہند-بحرالکاہل امور ایلی راٹنر بھی اس میں شرکت کریں گے۔

      ڈونالڈ لو خواتین کاروباریوں کے ساتھ یو ایس انڈیا الائنس فار ویمن اکنامک امپاورمنٹ کے تحت ایک تقریب میں بھی شامل ہوں گی۔ اس تقریب کا مقصد افرادی قوت میں خواتین کی بامعنی شرکت کے ذریعے معاشی تحفظ کو بڑھانا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ وہ سینئر بزنس ایگزیکٹیو کے ساتھ ایک گول میز بحث میں بھی شامل ہوں گے کہ کس طرح ہندوستان اگلے 25 سال میں عالمی سپلائی چینز میں اہم رکن بنے گا اور اس کے لیے کونسی حکمت عملی کی ضرورت ہوگا، اس پر بھی گفتگو ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      ’’نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے سلیپر سیل کے ممبر‘‘ Narottam Mishra

      یہ بھی پڑھیں:

      نصیرالدین شاہ نے طالبان کی حمایت کرنے والے ہندوستانی مسلمانوں پر کی تنقید، کہا- جشن منانا اور بھی خطرناک

      محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ وفد ان طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے سینئر ہندوستانی عہدیداروں سے ملاقات کرے گا جس میں امریکہ اور ہندوستان ایک خوشحال، آزاد اور محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کی حمایت کے لئے اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔ مینٹگ میں انسانی حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیا جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: