உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیژل کی قیمت: مسلسل چوتھے روز پٹرول - ڈیژل کی قیمت میں اضافہ، جانیں نئی قیمت

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی کے سبب ملک میں پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روزاضافہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ اتوارکو پٹرول اورڈیژل دونوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی کے سبب ملک میں پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روزاضافہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ اتوارکو پٹرول اورڈیژل دونوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 9  پیسےفی لیٹراضافہ ہوا ہےجبکہ ڈیژل کی قیمت میں 11 پیسے فی لیٹرکا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافےکے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹرپٹرول کی قیمت بڑھ کر75.54 روپئے فی لیٹرہوگیا۔ وہیں ڈیژل ایک لیٹرڈیژل کےلئے68.51 روپئےادا کرنے ہوں گے۔

      چارشہروں میں پٹرول -ڈیژل کی قیمت

      سرکاری تیل کمپنی انڈیا آئل (آئی اوسی ایل) کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے چاراہم شہروں دہلی، کولکاتا، ممبئی اورچنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کربالترتیب 75.54 روپئے، 78.13روپئے، 81.83 روپئےاور78.48 روپئے فی لیٹرہوگئے ہیں۔ وہیں چاروں اہم شہروں میں ڈیژل کی قیمت بڑھ کربالترتیب 68.51 روپئے، 70.87 روپئے، 71.83 روپئے اور72.39 روپئے فی لیٹرہوگئے ہیں۔

      ہرروزصبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیں

      پٹرول - ڈیژل کی قیمت میں ہردن تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ پٹرول - ڈیژل کی نئی قیمت صبح 6 بجےسےنافذ ہوجاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائزڈیوٹی، ڈیلرکمیشن سب کچھ جوڑنےکے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔

      ایس ایم ایس کے ذریعہ گھربیٹھے معلوم کریں قیمت

      اگرآپ صبح 6 بجے کے بعد پٹرول - ڈیژل کی قیمت چیک کرنا چاہتے ہیں تو 9224992249 نمبرپرایس ایم ایس بھیج کربھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔ اس کےلئےآپ کوآرایس پی اسپیس پٹرول پمپ ڈیلرکا کوڈ لکھ کر 9224992249 پربھیجنا پڑے گا۔ مطلب صاف ہےکہ آپ اگردہلی میں ہیں اورمیسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کوآرایس پی 102072 لکھ کر 9224992249 پربھیجنا ہوگا۔
      First published: