ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

نمستے ٹرمپ:دہشت گردی پرقابوپانے کے لیے پاکستان پربنایاجارہاہےدباؤ، ٹرمپ کااظہارِخیال

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔

  • Share this:
نمستے ٹرمپ:دہشت گردی پرقابوپانے کے لیے پاکستان پربنایاجارہاہےدباؤ، ٹرمپ کااظہارِخیال
وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مویٹرا اسٹیڈ یم پہنچے

وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مویٹرا اسٹیڈ یم پہنچے گئے ہیں۔جہاں دونوں لیڈران نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس موقع پروزیراعظم نریندرمودی خطاب کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے نمستے ٹرمپ پروگرام کو ہند۔امریکہ کے درمیان دوستانہ تعلقات کے لیے اہم سنگ میل قرار دیاہے۔ اس موقع پروزیراعظم مودی نے امریکی صدرٹرمپ سے اظہارتشکر بھی کیا۔  اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج ہندوستان اور امریکہ تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہوگیاہے۔پی ایم مودی نے ٹرمپ کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کی ستائش کی ہے۔وزیراعظم نریندرمودی کو خطاب کے لیے مدعو کیا۔


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ہندوستان کے لوگوں کا سچا دوست ہے۔امریکیوں کے دل میں ہندوستانیوں کے لیے ایک منفرد جگہ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پی ایم مودی، احمد آباد میں چائے فروخت کیا کرتے تھے تاہم اب انہوں نے انتخابات میں غیرمعمولی طورپر کامیابی حاصل کی ہے۔  ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے محنت اورلگن کے ذریعہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہندوستانیوں کو اعزاز بخشاہے۔


ٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان ترقی پذیرممالک میں سب سے بڑا ملک ہے اوریہ ملک مثالی ترقی کررہاہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے امریکہ کا قابل اعتماد دوست رہاہے۔آپ کا ملک روادار ملک ہے۔صدرٹرمپ نے کہا کہ ہندوستان کو ہرسال 2000سے زائد فلمیں ریلیز کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے فلمیں دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ایل جے جیسی فلیموں کو سب پسند کرتے ہییں ۔ امریکی صدر نے کرکٹ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر سے لیکر وارٹ کوہلی تک سب سے ایک مثال قائم کی ہے۔



انہوں نے ہندوستان کثرت میں وحدت والا ملک ہے جہاں ہندو۔ مسلم۔ عیسائی، دیوالی ہولی اور دیگرتہوار مناتے ہیں اور کئی زبانیں اس ملک میں بولی جاتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ راج گھاٹ اورتاج محل کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی سے وہ مختلف امور پر بات کرینگے۔ہند۔ امریکی افواج مشترکہ مشقوں کو بھی سراہاہے۔ہم ہندوستان کے ساتھ 300ملین ڈالر پرمبنی ایک معاہدہ کرینگے اور ہندوستان کو دفاعی ہیلی کاپٹرفراہم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی پرقاپوپانے کے لیے امریکہ ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ عراق اورشام میں امریکہ نے آئی ایس کا صفایا کردیاہے اور امریکہ، اپنے شہریوں کو حفاظت یقینی بنانے کے لیے کسی بھی دشمن سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی سرگرمیوں پر قابوپانے کےلے لیے پاکستان پر دباؤ بنارہاہے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔ اس پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد ایئر پورٹ پہنچے۔جہاں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘ کے بعد سابرمتی آشرم پہنچے۔
First published: Feb 24, 2020 01:34 PM IST