ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

نمستے ٹرمپ: سابرمتی آشرم پہنچے امریکی صدرٹرمپ، پی ایم مودی نےآشرم کی تاریخ سے کروایاواقف

ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔

  • Share this:
نمستے ٹرمپ: سابرمتی آشرم پہنچے امریکی صدرٹرمپ، پی ایم مودی نےآشرم کی تاریخ سے کروایاواقف
نمستے ٹرمپ: سابرمتی آشرم پہنچے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پی ایم مودی نے آشر م کی تاریخ سے کروایا واقف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر و۔وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔ اس پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد ایئر پورٹ پہنچے۔جہاں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘ کے بعد سابرمتی آشرم پہنچے۔ اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔



یادر ہے کہ پی ایم مودی تقریباً صبح 10بجے یہاں پہنچے ہیں اورانہوں نے ہوائی اڈے پر صدر ٹرمپ کا والہانہ استقبال کیا۔شہر کے موٹیرا علاقے میں نوتعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ جہاں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی اور صدر ٹرمپ مشترکہ طورپر عوام سے خطاب کریں گے۔


اس سے پہلے مشہور صوفی گلوکار کیلاش کھیر سمیت کئی فن کار اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔اسٹیڈیم کے مالکانہ حقوق رکھنے والے گجرات کرکٹ یونین کے صدر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔صدر ٹرمپ آج دوپہر تقریباً 12بجے یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں گے جہاں وزیراعظم ان کا استقبال کریں گے۔یہ کسی بھی امریکی صدر کا گجرات کاپہلا دورہ ہوگا۔
First published: Feb 24, 2020 12:51 PM IST