ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کی ہندوستان کو یقین دہانی ، ایران پر پابندیوں کا چابہار پورٹ پر نہیں پڑے گا اثر

India-US 2+2 Ministerial Meeting : امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور ڈیفینس سکریٹری مارک ٹی ایسپر 26۔27 اکتوبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دہلی میں ملاقات کیلئے تیار ہیں ۔

  • Share this:
امریکہ کی ہندوستان کو یقین دہانی ، ایران پر پابندیوں کا چابہار پورٹ پر نہیں پڑے گا اثر
امریکہ کی ہندوستان کو یقین دہانی ، ایران پر پابندیوں کا چابہار پورٹ پر نہیں پڑے گا اثر

26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ہند ۔ امریکہ ٹو پلس ٹو منسٹیریل میٹنگ سے پہلے امریکہ نے 12 اکتوبر کو سفارتی چینلوں کے توسط سے ہندوستان کو بتایا ہے کہ ایران پر امریکہ کی پابندیاں ہندوستان کے چابہار پورٹ کے منصوبہ کو متاثر نہیں کریں گی ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو اور ڈیفینس سکریٹری مارک ٹی ایسپر 26۔27 اکتوبر کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے دہلی میں ملاقات کیلئے تیار ہیں ۔ امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ان کا یہ دورہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے ۔


اس سے پہلے اکتوبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے  ایران کے خلاف اس طرح کے سب سے جامع اقدامات میں سے ایک میں 18 اہم ایرانی بینکوں پر پابندی لگا دی تھی ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے اس قدم کے بعد ہندوستان نے چابہار بندرگاہ کے سلسلہ میں اپنی تشویشات کے بارے میں امریکہ سے بات چیت کی تھی ۔ حالانکہ واشنگٹن نے ہندوستان کی تشویش کو قبول کیا اور یقین دہانی کرائی کہ یہ بندرگاہ کی ترقی کو متاثر نہیں کرے گا ۔


امریکی ٹریزری محکمہ نے آٹھ اکتوبر کو ایران میں اہم مالی اداروں کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے 45 روزہ ونڈ ۔ ڈاون مدت کیلئے پابندیوں کا اعلان کیا تھا ، جس میں سبھی غیر امریکی افراد کو ایران کے فائنانشیل سیکٹر کے ساتھ سرگرمیوں اور لین دین کو بند کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں ۔ حالانکہ ایران پر پابندی کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کو اس سے الگ رکھا ، جو کہ آئندہ انتخابات کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کیلئے اہم مانا جارہا ہے ۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس وبا کے دوران انسانی امداد کی شکل میں ہندوستان نے 28 ستمبر کو افغانستان کو 75 ہزار میٹرک ٹن گیہوں کی کھیپ بھیجی تھی ۔ کھیپ کو گجرات کے کانڈلا بندرگاہ سے بھیجا گیا جو کہ 30 ستمبر کو چابہار پہنچا تھا ۔ گیہوں کے ساتھ چابہار بندرگاہ پر 26 اگست کو ہندوستان کی جانب سے افغانستان بھیجی گئی 1890 ٹن چینی بھی پہنچی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading