جب ایک مرد کے پیٹ سے نکلی بچہ دانی، ڈاکٹروں سمیت ہرکوئی رہ گیا حیران

اس واقعہ سے ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرد کے جسم میں خاتون کے عضو کا ملنا ایک کرشمہ ہے ۔ خود متاثرہ شخص بھی اس سے حیران ہے۔ اب اسے دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔

Mar 10, 2019 09:52 AM IST | Updated on: Mar 10, 2019 08:59 PM IST
جب ایک مرد کے پیٹ سے نکلی بچہ دانی، ڈاکٹروں سمیت ہرکوئی رہ گیا حیران

متاثرہ شخص

انسانوں کی دنیا میں جب کوئی عجوبہ سامنے آتا ہے تو لوگ اس کو کرشمہ کہنے لگتے ہیں۔ وہیں ڈاکٹر اپنی زبان میں اس کو ایک بیماری قرار دیتےہیں ۔ ایسا ہی ایک معاملہ ہردوئی میں سامنے آیا ہے ، جہاں ایک مرد کے پیٹ سے بچہ دانی نکلی ہے۔ ڈاکٹروں نے بچہ دانی کو آپریشن کیلئے نکال دیا ہے ۔

اس واقعہ سے ڈاکٹر بھی حیران و پریشان ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرد کے جسم میں خاتون کے عضو کا ملنا ایک کرشمہ ہے ۔ خود متاثرہ شخص بھی اس سے حیران ہے۔ اب اسے دیکھنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ہے۔

یہ شخص ہردوئی ضلع کا رہنے والا ہے ۔ اس نے بتایا کہ اس کے پیٹ میں آئے دن درد ہوتا تھا۔ ایسے میں اس نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ۔ جانچ میں پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں بچہ دانی ہے۔ اس کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کے بھی ہوش اڑ گئے ۔ کیونکہ میڈیکل کی دنیا کیلئے یہ ایک کرشمہ تھا ۔ ابھی تک ڈاکٹروں کا اس طرح کے مریض سے پالا نہیں پڑا تھا۔

Loading...

ڈاکٹر ونیت ورما نے بتایا کہ اس طرح کے کیس کروڑوں میں کسی ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ مریض کا نام شریف علی ہے اور اس کی عمر 40 سال ہے ۔ وہ ہردوائی کے نول کشور ارمیلا دیوی میڈیکل میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا ۔ جب سرجن ڈاکٹر ونیت ورما نے شریف علی کی جانچ کی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ دراصل جانچ رپورٹ میں بچہ دانی کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ونیت ورما کے مطابق انہوں نے مریض شریف علی کے پیٹ سے بچہ دانی نکال دی ہے۔ تاہم فی الحال وہ اسپتال میں ہی داخل ہے۔

Loading...