ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اتکل ایکسپریس حادثہ : والدین سے بچھڑ گئی تین سالہ معصوم سونی ، پکار رہی ہے صرف ماں ماں

مظفرنگر کے کھتولی میں ہوئے اتكل ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو مظفر نگر کے علاوہ میرٹھ میں بھی داخل کرایا گیا۔

  • Share this:
اتکل ایکسپریس حادثہ : والدین سے بچھڑ گئی تین سالہ معصوم سونی ، پکار رہی ہے صرف ماں ماں
مظفرنگر کے کھتولی میں ہوئے اتكل ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو مظفر نگر کے علاوہ میرٹھ میں بھی داخل کرایا گیا۔

میرٹھ : مظفرنگر کے کھتولی میں ہوئے اتكل ایکسپریس ٹرین حادثہ کے زخمیوں کو مظفر نگر کے علاوہ میرٹھ میں بھی داخل کرایا گیا۔ میرٹھ کے مختلف اسپتالوں میں تقریبا 23 افراد داخل ہیں۔ ان زخمیوں میں ایک تقریبا 3 سالہ معصوم لڑکی بھی ہے، جو شہر میں ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ بچی کا نام سونی ہے۔ اس کے والدین بھی اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں، لیکن وہ کس اسپتال میں زیر علاج ہیں ، اس کا کوئی پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔

اسپتال میں داخل سونی کی نظریں اپنے والدین کی منتظر ہیں ۔ سونی نے کہاں کی رہنے والی ہے ، یہ بات بھی اب تک واضح نہیں ہو پائی ہے۔ اسپتال میں افراتفری کے درمیان وہ رو رو کر صرف اتنا ہی بول پاتی ہے ممی ممی ۔ اسپتال انتظامیہ کے لوگ اس بچی کے والدین کی تلاش کر رہے ہیں ہے۔

اتکل ایکسپریس حادثہ کے بعد سونی کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس کو سینے اور ہاتھ میں چوٹیں آئی ہیں۔

First published: Aug 20, 2017 02:50 PM IST