Uttar Pradesh : لکھنئو میں معروف موسیقار نوشاد سے منسوب شام فنکاروں کے نام
Uttar Pradesh : لکھنئو میں معروف موسیقار نوشاد سے منسوب شام فنکاروں کے نام
Lucknow News: نوشاد سے منسوب اس دسویں اعزازی تقریب میں معروف صحافی و دانشور حسن کمال ، رضا مراد ، پروفیسر صابرہ حبیب اور نواب جعفر میر عبداللہ برجیش مشرا اور کلثوم طلحہ سمیت علم اور فلم ادب صحافت اور دیگر میدانوں کی 17 شخصیات کو نوشاد اعزاز سے نوازا گیا۔
لکھنئو : جب کسی ساہتیہ کار ادیب یا فنکار کو اعزاز پیش دیا جاتا ہے، تو نہ صرف اس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ مستقبل میں وہ بہتر فن کی نمائندگی اور پیش کش کر پاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لکھنئو کی نوشاد سنگیت اکادمی میں معروف موسیقار نوشاد ( مرحوم ) سے منسوب تقریب میں اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کیا۔ نوشاد سے منسوب اس دسویں اعزازی تقریب میں معروف صحافی و دانشور حسن کمال ، رضا مراد ، پروفیسر صابرہ حبیب اور نواب جعفر میر عبداللہ برجیش مشرا اور کلثوم طلحہ سمیت علم اور فلم ادب صحافت اور دیگر میدانوں کی 17 شخصیات کو نوشاد اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کے آغاز میں معروف قلم کار ترنیتر باجپائی کی کتاب دی ان فارگیٹبل اور معروف شاعرہ نسیم نکہت کے ہندی رسم الخط میں شائع مجموعے کا بھی اجراء عمل میں آیا ۔
اس موقع پر اعزاز یافتہ معروف صحافی دانشور اور شاعر حسن کمال نے نوشاد کے فن اور ان کی شخصیت کے حوالے سے معنی خیز گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے فن کی قدر و قیمت اور ان کی غیر معمولی صلاحیت سے واقف کرایا ۔
پروگرام کے کنوینر اطہر نبی نے اس موقع پر نوشاد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بڑا فنکار اپنے فن کے لئے سب کچھ قربان کردیتا ہے، تب کہیں ایک عام آدمی سے نوشاد بنتا ہے ۔ اور ہم اس سلسلے کو اس لئے جاری رکھنا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے اور وہ مختلف میدانوں میں سامنے آکر نئی نسل کے لیے ترغیب کا باعث بنتے رہیں ۔
اس موقع پر معروف نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی مشہور نظم پرچھائیاں کو بھی ڈرامے کی شکل میں پیش کیا گیا، جس میں اسٹیج فنکاروں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا ۔ یہ پروگرام اتر پردیش اردو اکادمی اور نوشاد سنگیت ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔