உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Uttar Pradesh 1st Phase Assembly Elections 2022:شاملی میں EVM خراب ہونے سے رکی ووٹنگ، 3ووٹ ڈالنے کے بعد آئی رکاوٹ

    Uttar Pradesh 1st Phase Assembly Elections 2022:میرٹھ میں کہر کی چادر کےد رمیان بڑی تعداد میں ووٹر ، ووٹنگ سینٹرس پر ووٹنگ کرنے پہنچے ہیں۔ پولنگ بوتھ پر ووٹرس کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ میرٹھ علاقے میں آنے والے اسمبلی حلقوں کی 7 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

    • Share this:
      Uttar Pradesh 1st Phase Assembly Elections 2022: اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 کے تحت پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس کو لے کر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ پہلے مرحلے کے تحت رائے دہندے اسمبلی کی 58 سیٹوں کے لئے انتخابی میدان میں اترے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔یادرہے کہ اترپردیش میں 7مراحلے میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں

      شاملی میں EVM خراب
      اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس درمیان شاملی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کے گوہر پور گاؤں میں EVMخراب ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں ووٹنگ کا عمل فی الحال روک دیا گیا ہے۔

      میرٹھ میں کہر کی چادر کے درمیان رائے دہی
      میرٹھ میں کہر کی چادر کےد رمیان بڑی تعداد میں ووٹر ، ووٹنگ سینٹرس پر ووٹنگ کرنے پہنچے ہیں۔ پولنگ بوتھ پر ووٹرس کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ میرٹھ علاقے میں آنے والے اسمبلی حلقوں کی 7 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

      غازی آباد میں وزیر اتل گرگ نے ڈالا ووٹ
      یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں وزیر اتل گرگ نے غازی آباد مین اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ یو پی کے وزیر کوی نگر میں اپنے بوتھ کے پہلے ووٹر بنے۔ بتادیں کہ سال 2017 میں غازی آباد کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔

      12 طرح کی ID کا کرسکتے ہیں استعمال

      ووٹر آئی ڈی کارڈ (EPIC) کی جگہ ووٹر منریگا کارڈ، پین کارڈ، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ سمیت ووٹ ڈالنے کے لئے 12 طرح کے شناختی کارڈ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

      شام 6 بجے تک ڈالے جائیں گے ووٹ
      اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 کے لئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ رائے دہی شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ قطار میں کھڑے سبھی ووٹرس کو ووٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ پہلے مرحلے کے انتخابات مغربی یوپی کے 11 اضلاع کے 58 اسمبلی حلقوں میں 2.28 کروڑ ووٹرس اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: