உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Monkeypox Alert: نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض، جانچ کیلئے بھیجا گیا سیمپل

    Monkeypox Alert: نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض، جانچ کیلئے بھیجا گیا سیمپل (News18Hindi)

    Monkeypox Alert: نوئیڈا اور غازی آباد میں ملے منکی پاکس کے تین مشتبہ مریض، جانچ کیلئے بھیجا گیا سیمپل (News18Hindi)

    Monkeypox Alert in Noida : ملک کی کئی ریاستوں میں منکی پاکس کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیس ملے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Noida | Ghaziabad
    • Share this:
      نوئیڈا : ملک کی کئی ریاستوں میں منکی پاکس کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ آج یعنی بدھ کو نوئیڈا اور غازی آباد میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیس ملے ہیں ۔ نوئیڈا میں مشتبہ خاتون کا سیمپل لیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ گریٹر نوئیڈا کی رہنے والی مشتبہ خاتون کے نمونہ کو لکھنو بھیجا گیا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق نوئیڈا میں منکی پاکس کی جو مشتبہ خاتون مریض ملی ہے ، اس کی عمر 47 سال ہے ۔ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ علامتیں نظر آنے پر جانچ کیلئے پہنچی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Jet Airways کی تیاری مکمل، اب پائلٹوں کی بھرتی کررہی ہے کمپنی، جانئے کب سے شروع ہوگی پرواز


      خاتون کو ہوم آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ خاتون کے منہ اور جسم پر منکی پاکس کی علامت نظر آنے کے بعد نمونہ لیا گیا ہے ۔ فی الحال خاتون کو ہوم آئیسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ سیکٹر 39 میں واقع ضلع اسپتال کی نئی عمارت میں منگل کو علاج کیلئے منکی پاکس کی مشتبہ خاتون پہنچی تھی ۔ گریٹر نوئیڈا کی رہنے والی خاتون کے خون اور اور سویب کے نمونے لے کر جانچ کیلئے لکھنو لیب بھیجے گئے ہیں ۔ لیب ٹیکنیشیئن نے پی پی ای کٹ پہن کر نمونے لئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں وکشمیر کے سزا یافتہ لیڈر یٰسین ملک رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل


      خاتون دہلی کے ایک اسکول میں ٹیچر ہے ۔ نوکری کے سلسلہ میں اس کا دہلی آنا جانا ہوتا رہتا ہے ۔ محکمہ کی جانب سے خاتون کی ٹریول ہسٹری پتہ لگائی جارہی ہے ۔ ان کے رابطے میں آئے لوگوں کے نمونے لئے جائیں گے ۔ فی الحال مشتبہ خاتون کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہوگیا ہے ۔

      ادھر غازی آباد میں منکی پاکس بیماری کے دو مشتبہ معاملات سامنے آنے کے بعد اس کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ غازی آباد میں ایک مشتبہ مریض غازی آباد کے ارتھلا علاقہ کا رہنے والا ہے ، جو غازی آباد ضلع اسپتال میں اپنا چیک اپ کرانے کیلئے پہنچا تھا، جس کا نمونہ پونے جانچ کیلئے بھیجا گیا ہے اور اس کو گھر پر ہی آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے ۔ وہیں غازی آباد کا رہنے والا دوسرا مریض دہلی کے ایل این جے پی اسپتال میں بھرتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: