ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وارانسی : او ایل ایکس پر وزیر اعظم مودی کا دفتر بیچنے کا اشہتار دینے کے الزام میں چار گرفتار

وارانسی شہر علاقے کے بھیلوپور تھانہ علاقے کے جواہر نگر کالونی میں واقع وزری اعظم مودی کے پارلیمانی دفتر کی دو تصویریں معروف کمرشیل ویب سائٹ'او ایل ایکس'پر ڈال کر اسے فروخت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس کی قیمت ساڑھے سات کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 18, 2020 04:53 PM IST
  • Share this:
وارانسی : او ایل ایکس پر وزیر اعظم مودی کا دفتر بیچنے کا اشہتار دینے کے الزام میں چار گرفتار
وارانسی : او ایل ایکس پر وزیر اعظم مودی کا دفتر بیچنے کا اشہتار دینے کے الزام میں چار گرفتار

وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں بنے پارلیمانی دفتر کی تصویریں کمرشیل ویب سائٹ'او ایل ایکس'پر ڈال کر اسے ساڑھے سارت کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی آن لائن پیشکش کرنے کے الزام میں پولیس نے یہاں چار لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔


سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت پٹھان نے جمعہ کو یہاں جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ معاملے کا علم میں آتے ہی پولیس نے فورا اس کی چھان بین شروع کردیا تھا۔ بھیلو پور تھانے میں مقدمہ درج کر کے چار ملزمین کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ وارانسی شہر علاقے کے بھیلوپور تھانہ علاقے کے جواہر نگر کالونی میں واقع وزری اعظم مودی کے پارلیمانی دفتر کی دو تصویریں معروف کمرشیل ویب سائٹ'او ایل ایکس'پر ڈال کر اسے فروخت کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اس کی قیمت ساڑھے سات کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔


ویب سائٹ پر تصویروں کے ساتھ فروخت کی پیش کش کرنے والے فرد کا نام لکشمی اوجھا لکھا گیا ہے۔ یہ معاملہ جمعرات کو روشنی میں آیا تھا۔ویب سائٹ پر دکھ رہی تصویروں میں بی جے پی کے جھنڈے کا رنگ کی بڑی ہورڈنگ وزیر اعظم نریندر مودی کی فوٹو اور اس کا انتخابی نشان'کمل'صاف طور سے دکھائی دے رہاہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 18, 2020 04:53 PM IST