اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Nepal Plane Tragedy: نیپال طیارہ حادثہ میں اترپردیش کے 4 اور بہار کے 1 نوجوان کی موت

     (Photo: AP/PTI)

    (Photo: AP/PTI)

    Nepal Plane Crash: نیپال میں اتوار کو ایک دردناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں 68 افراد کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین میں پانچ ہندوستانی بھی شامل ہیں، جو اتر پردیش کے غازی پور اور وارانسی اضلاع کے رہنے والے تھے۔ وہیں 5 مرنے والوں میں سے ایک سنجے جیسوال بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بیرگنیا گاؤں کا رہنے والا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Ghazipur
    • Share this:
      غازی پور: نیپال میں اتوار کو ایک دردناک طیارہ حادثہ پیش آیا، جس میں 68 افراد کی موت ہوگئی ۔ مہلوکین میں پانچ ہندوستانی بھی شامل ہیں، جو اتر پردیش کے غازی پور اور وارانسی اضلاع کے رہنے والے تھے۔ وہیں 5 مرنے والوں میں سے ایک سنجے جیسوال بہار کے سیتامڑھی ضلع کے بیرگنیا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مہلوکین کی شناخت وشال شرما، سونو جیسوال، سنجے جیسوال، ابھیشیک کشواہا اور انل راج بھر کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سبھی 13 جنوری کو نیپال گھومنے کے لئے گئے تھے ۔

      اتوار کی صبح نیپال میں ہوائی جہاز کے حادثے میں اپنی جان گنوانے والے پانچ ہندوستانی شہریوں میں سے چار سیاحتی مرکز پوکھرا میں پیرا گلائیڈنگ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ایک مقامی شہری نے یہ جانکاری دی۔ یتی ایئر لائنز کا طیارہ اتوار کی صبح وسطی نیپال کے پوکھرا شہر میں حال ہی میں شروع ہوئے ہوائی اڈے پر اترتے وقت حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ طیارے میں پانچ ہندوستانیوں سمیت 72 افراد سوار تھے۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار کم از کم 68 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

      یتی ایئر لائنز کے ایک افسر نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار پانچ ہندوستانیوں کی شناخت ابھیشیک کشواہا (25)، وشال شرما (22)، انل کمار راج بھر (27)، سونو جیسوال (35) اور سنجے جیسوال (35) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں سے سونو جیسوال اتر پردیش کے وارانسی کا رہنے والا تھا۔

      ان پانچ میں سے چار ہندوستانی شہری جمعہ کو ہی ہندوستان سے کھٹمنڈو پہنچے تھے۔ جنوبی نیپال کے سرلاہی ضلع کے رہائشی اجے کمار شاہ نے بتایا کہ طیارے میں سوار چار ہندوستانی جھیلوں کے شہر پوکھرا میں پیرا گلائیڈنگ کا لطف اٹھانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

      یہ بھی پڑھئے: 'طیارہ جھکا اور پھر...' سامنے آیا نیپال طیارہ حادثہ کا ویڈیو، دہل دہلادینے والا ہے منظر


      یہ بھی پڑھئے: نیپال کےپوکھاراہوائی اڈےپرطیارہ تباہ، کم ازکم 45 افرادہلاک، مسافروں میں کئی ہندوستانی شامل



      ادھر وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ نیپال کے پوکھرا میں ہوائی جہاز کے حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ ہماری تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وہیں شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے نیپال میں طیارہ حادثے میں لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور اسے 'انتہائی بدقسمت' واقعہ قرار دیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: