ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گھر میں بیٹھی ہے تین کنواری بیٹیاں ، 65 سال کے باپ پر چڑھا چوتھی شادی کا جنون ، ہوا یہ حال

شادی کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آنے کے بعد اترپردیش کی بریلی پولیس سکتے میں ہے ۔

  • Share this:
گھر میں بیٹھی ہے تین کنواری بیٹیاں ، 65 سال کے باپ پر چڑھا چوتھی شادی کا جنون ، ہوا یہ حال
علامتی تصویر

شادی کا ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آنے کے بعد اترپردیش کی بریلی پولیس سکتے میں ہے ۔ دراصل بریلی ضلع میں شادی کا ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بارادری تھانہ حلقہ کے رہنے والے 65 سالہ کے ایک شخص نے دو بیویوں کی موت ہونے کے بعد 25 سال کی نوجوان لڑکی سے تیسری شادی کی تھی اور اب وہ چوتھی شادی کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ گھر میں تین جوان بیٹیاں شادی کے قابل ہیں ۔ معاملہ کی جانکاری ہونے پر بڑی بیٹی نے ایس ایس پی دفتر پہنچ کر اس کی شکایت کی ۔ فی الحال پولیس جانچ میں مصروف ہے ۔


بیٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اس کے والد کی حرکتوں پر لگام لگائے ۔ ایس ایس پی دفتر میں شکایت کرنے پہنچی چک محمود کی بیٹی نے بتایا کہ اس کی ماں کی موت ہوچکی ہے ۔ وہ تین بہنیں ہیں اور اس کے دو جوان بھائی بھی ہیں ۔ ان کی ماں سے پہلے ان کی سوتیلی ماں کی بھی موت ہوچکی ہے ۔ والد کی عمر 65 سال ہے اور اب انہوں نے بہار کی 25  سال کی خاتون سے شادی کرلی ہے ۔ والد اب چوتھی شادی کرنے کی کوشش میں بھی ہے ۔


بیٹی نے الزام لگایا کہ والد اس کی اور باقی بہن بھائیوں کی شادی نہیں کررہے ہیں ۔ جائیداد میں بھی حصہ نہیں دے رہے ہیں ۔ وہیں شکایت سن کر سی او دوئم سیما یادو نے بارادری انسپکٹر کو جانچ کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جہاں ایک طرف پولیس جانچ میں مصروف ہے ، وہیں یہ معاملہ پورے علاقہ میں موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے ۔

First published: Jun 26, 2020 04:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading