ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

انسانیت شرمسار ، 75 سال کی اندھی خاتون کی آبروریزی ، پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا

اطلاعات کے مطابق 75 سال کی بے سہارا سن رسیدہ خاتون گاوں میں ایک جھونپڑی میں رہتی ہے ۔ ملزم شخص نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اس کی آبروریزی کی ۔

  • Share this:
انسانیت شرمسار ، 75 سال کی اندھی خاتون کی آبروریزی ، پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا
علامتی تصویر

اترپردیش کے ہمیر پور ضلع میں جمعرات کو ایک مرتبہ پھر انسانیت شرمسار ہوگئی ۔ ایک شخص نے 75 سال کی اندھی خاتون کی زبردستی آبروریزی کی ۔ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق سن رسیدہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ یہ واردات للپورہ تھانہ حلقہ میں پیش آئی ۔ فی الحال پولیس واقعہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔


اطلاعات کے مطابق 75 سال کی بے سہارا سن رسیدہ خاتون گاوں میں ایک جھونپڑی میں رہتی ہے ۔ ملزم شخص نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر اس کی آبروریزی کی ۔ جب بوڑھی خاتون درد سے کراہنے لگی تو ہائی وے سے گزر رہی ڈائل 100 پولیس کی ٹیم نے خاتون کے شور مچانے کی آواز سنی ، جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔


واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے ایس پی سنتوش سنگھ نے بتایا کہ خاتون کی تحریر کی بنیاد پر ملزم کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا ہے ۔ متاثرہ کو میڈیکل جانچ کیلئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ بوڑھی خاتون کی باز آبادکاری کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ۔

First published: Oct 11, 2019 09:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading