دہلی کے بعد اب اعظم گڑھ میں ملی کئی ٹکروں میں لڑکی کی لاش، علاقہ میں سنسنی، پولیس نے شروع کی جانچ
دہلی کے بعد اب اعظم گڑھ میں ملی کئی ٹکروں میں لڑکی لاش، علاقہ میں سنسنی، پولیس نے شروع کی جانچ
UP Crime News: اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا تھانہ علاقہ کے پشچھمٹی گاوں کے گوری کا پورا میں سڑک کنارے واقع ایک کنویں میں ایک لڑکی کی کئی ٹکروں میں لاش برآمد ہونے سے افراتفری مچ گئی ۔
اعظم گڑھ : اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا تھانہ علاقہ کے پشچھم پٹی گاوں کے گوری کا پورا میں سڑک کنارے واقع ایک کنویں میں ایک لڑکی کی کئی ٹکروں میں لاش برآمد ہونے سے افراتفری مچ گئی ۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو کنویں سے باہر نکال کر جانچ میں مصروف ہوگئی ۔ فی الحال ابھی تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ جائے واقعہ پر ڈاگ اسکواڈ اور فارینسک ٹیم کے ساتھ پولیس افسران موجود ہیں ۔
بتادیں کہ ابھی دہلی میں لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کو کئی ٹکڑوں میں پھینکے جانے کا معاملہ ٹھنڈہ بھی نہیں ہوا تھا کہ اب اعظم گڑھ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس محکمہ میں افراتفری مچ گئی ہے ۔ منگل کی صبح اہرولا تھانہ علاقہ کے پشچھم پٹی گاوں کے گوری کا پورا کی جانب لوگ قضائے حاجت کیلئے نکلے تھے ، تبھی کسی نے کنویں میں دیکھا تو وہ رہ حیران گیا ۔ اس میں ایک لڑکی کے اعضا کو کاٹ کر پھینکا گیا تھا ۔ دھیرے دھیرے جائے واقعہ پر کافی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ وہاں پر موجود لوگوں نے واقعہ کی جانکاری پولیس دی ۔ جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے لاش کو کنویں سے باہر نکلوایا ۔ لڑکی کی عمر لگ بھگ 22 سال بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے لاش کی شناخت کی کوشش کی، لیکن اس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ پولیس جائے واقعہ کی چھان بین میں مصروف ہے ۔
واقعہ کی جانکاری ملتے ہی ایس پی انوراگ آریہ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ ایس پی انوراگ آریہ نے بتایا کہ نامعلوم لڑکی کی لاش الگ الگ ٹکڑوں میں ملی ہے ۔ جائے واقعہ پر ڈاگ اسکواڈ و فارینسک ٹیم جانچ میں مصروف ہیں ۔ چھان بین کے بعد پولیس جلد ہی معاملہ کا انکشاف کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔