یوپی کی اس لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑ سکتے ہیں اسدالدین اویسی! اس میٹنگ  میں ہوگا فیصلہ

اے آئی ایم آئی ایم  کے قومی صدر اسد الدین اویسی یوپی کے کسی ضلع سے لوک سبھا کا انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ نیوز18 سے بات چیت میں یہ انکشاف  اے آئی ایم آئی ایم  یو پی صدر شوکت علی نے کیا ہے۔

Mar 09, 2019 07:30 PM IST | Updated on: Mar 09, 2019 07:51 PM IST
یوپی کی اس لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑ سکتے ہیں اسدالدین اویسی! اس میٹنگ  میں ہوگا فیصلہ

اسد الدین اویسی ۔ فائل فوٹو ۔

ایس پی۔بی ایس پی اور رالود کے اتحاد نے جہاں یوپی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دلچسپ بنا دیا ہے، وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے اعلان نے بھی سب کا دھیان ہوپی کی طرف کھینچ لیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم  کے قومی صدر اسدالدین اویسی یوپی کی کسی سیٹ سے لوک سبھا انتخابات لڑ سکتے ہیں۔ نیوز18 سے بات چیت میں یہ انکشاف اے آئی ایم آئی ایم  یو پی کے صدر شوکت علی نے کیا ہے۔

شوکت علی نےبتایا ، "2مارز کو اے آئی ایم آئی ایم  کی قومی سطح پر ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ میٹنگ  میں ہمارے قومی صدر اسدالدین اویسی سمیت پارٹی کے تمام بڑے عہدیداران موجود تھے۔ اسی میٹنگ میں یوپی کی جانب سے تجیوز پیش کی گئی تھی۔ تجویز میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ قومی صدر حیدرآباد سمیت یوپی کی بھی کسی ایک لوک سبھا سیٹ سے انتخابات لڑیں۔

Loading...

ریاست کی اسی تجویز کے مد نظر ہماری علی گڑھ یونٹ نے یہ تجویز رکھی تھی کہ اگر قومی صدریوپی سے انتکابتا لڑیں تو انہیں علی گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سے انتخابات لڑایا جائے۔ جس پر قومی صدر نے اس تجویز پر غور کرنے کی بات کہی اور اس کے بارے میں آگے کی چرچا جلد ہونے والی آئندہ میٹنگ میں کرنے کی بات بھی کہی ہے'۔

Loading...