UP News: اکھلیش یادو اور اعظم خان نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے دیا استعفی، جانئے پورا معاملہ
UP News: اکھلیش یادو اور اعظم خان نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے دیا استعفی، جانئے پورا معاملہ
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کرہل اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے کا انتخاب جیتا تھا ، جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دیں گے یا ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔
لکھنؤ : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حال ہی میں ہوئے یوپی اسمبلی انتخابات میں انہوں نے کرہل اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے کا انتخاب جیتا تھا ، جس کے بعد یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دیں گے یا ایم پی کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔ تاہم اب یہ تذبذب ختم ہو گیا ہے ۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو منگل کی دوپہر لوک سبھا پہنچے، جہاں انہوں نے اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔
اکھلیش یادو کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان نے بھی لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں رام پور سیٹ سے منتخب ہوئے تھے۔ ایسے میں انہوں نے اپنی اسمبلی کی رکنیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اکھلیش یادو اور اعظم خان کے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اب ان دونوں سیٹوں پر 6 ماہ کے اندر ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے ۔
پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دینے سے پہلے اکھلیش یادو پیر کو اعظم گڑھ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں سے ملاقات کی تھی ۔ اعظم گڑھ یا کرہل کی سیٹ چھوڑنے کے سوال پر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ پارٹی لیڈروں سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
اس دوران انہوں نے میڈیا سے ہی سوال کرلیا تھا کہ 'آپ بتائیں میں کیا کروں؟' انہوں نے کہا تھا کہ لیڈروں اور کارکنوں نے اپنی رائے دے دی ہے، اب آگے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔