اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Akhilesh-Azam Meeting : اعظم خان کے جیل سے چھوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ اکھلیش یادو نے کی ملاقات، جانئے کیا ہوئی بات

    Akhilesh Yadav and Azam Khan Meeting : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو راجدھانی دہلی میں واقع سر گنگا رام اسپتال پہنچ کر پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سے ملاقات کی اور ان کی کیفیت معلوم کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو راجدھانی دہلی میں واقع سر گنگا رام اسپتال پہنچ کر پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان سے ملاقات کی اور ان کی کیفیت معلوم کی ۔ اعظم خان طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے کچھ دنوں سے اسی اسپتال میں بھرتی ہیں ۔ موصولہ معلومات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں لیڈروں کے درمیان رامپور لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کو لے کر گفتگو ہوئی ۔ یہ سیٹ اعظم خان کے استعفی کے بعد ہی خالی ہوئی تھی ۔

      خبر ہے کہ اکھلیش یادو اس سیٹ سے اعظم خان کے کنبہ کے ہی کسی رکن کو میدان میں اتارنے پر غور کررہے ہیں اور اس کیلئے ان کی اہلیہ ، بہو یا کنبہ کے کسی دیگر رکن پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ اکھلیش اور اعظم خان کے درمیان اس سلسلہ میں بھی گفتگو ہوئی ۔

      یہ بھی پڑھئے : اکھیلیش یادو سے ناراضگی کے سوال پر اعظم خان نے دیا بڑا بیان، کہی یہ بات

      بتادیں کہ اعظم خان کے سیتاپور جیل سے باہر آنے کے بعد اکھیلیش یادو کے ساتھ ان کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔ اس دوران ایس پی کے حامیوں سے یوپی سے راجیہ سبھا الیکشن لڑ رہے کانگریس کے سابق لیڈر کپل سبل بھی موجود رہے ۔

      یہ بھی پڑھئے : اعظم خان کو جوہر یونیورسٹی منہدم کئے جانے کی تشویش، سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی

      پچھلے کافی دنوں سے اعظم خان کی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو سے ناراضگی کی خبریں سرخیوں میں تھیں ۔ ایسے میں دونوں لیڈروں کے درمیان ہوئی اس ملاقات کے پیچھے کپل سبل کو ہی وسیلہ مانا جارہا ہے ۔ سبل ہی سپریم کورٹ میں اعظم خان کے وکیل تھے ، جہاں سے انہیں ضمانت ملی ہے ۔

      نیز کپل سبل کو ایس پی سے ملی حمایت کو اعظم خان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کے طور پر ہی دیکھا جارہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: