جوش میں کھویا ہوش! 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا بائیک، اڑ گئے پرخچے، 22 سال کے یوٹیوبر کی موت
جوش میں کھویا ہوش! 300 KM/HR کی رفتار سے چلا رہا تھا بائیک، اڑ گئے پرخچے، 22 سال کے یوٹیوبر کی موت ۔ تصویر: News18 Hindi
Biker Youtuber Agastya Chauhan Death in Road Aaccident on Yamuna Expressway: آگرہ سے دہلی جانے کے دوران یمنا ایکسپریس وے کے 47 کلو میٹر مائیل اسٹون پر ان کی ریسنگ بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوگئی، جس کے بعد ان کا سر زمین پر ٹکرایا اور ہیلمیٹ پوری طرح سے ٹوٹ گیا ۔ جائے واقعہ پر ہی اگستیہ کی دردناک موت ہوگئی ۔
علی گڑھ: یوٹیوب پر 12 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے ملک کے مشہور بائیک رائیڈر اگستیہ چوہان اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ ان کے لاکھوں کروڑوں چاہنے والوں کیلئے یہ بری خبر ہے ۔ آگرہ سے دہلی جانے کے دوران یمنا ایکسپریس وے کے 47 کلو میٹر مائیل اسٹون پر ان کی ریسنگ بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوگئی، جس کے بعد ان کا سر زمین پر ٹکرایا اور ہیلمیٹ پوری طرح سے ٹوٹ گیا ۔ جائے واقعہ پر ہی اگستیہ کی دردناک موت ہوگئی ۔ اگستیہ کاواساکی گنجا بائیک چلا رہے تھے ۔ اس کی اسپیڈ 400 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
چوہان یوٹیوب ویڈیو شوٹ کرتے ہوئے اپنی ریسنگ بائیک کو 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چلا رہے تھے ۔ اس دوران علی گڑھ ضلع کے ٹپپل تھانہ علاقہ کے یمنا ایکسپریس وے کے 47 مائیل اسٹون پر ان کے ساتھ حادثہ پیش آگیا ۔ اگستیہ دراصل اپنا ہی ریکارڈ توڑنا چاہ رہے تھے ۔ اس سے پہلے وہ 250 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بائیک چلا چکے ہیں ۔ حادثہ کے دوران ان کے ساتھ ویڈیو بھی شوٹ کررہے تھے ۔ دوسرے بائیک پر بیٹھے ساتھی کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔ اسی دوران اگستیہ کی بائیک نے اس کو اوور ٹیک کیا ۔ اس کے بعد اگستیہ نے کنٹرول کھو دیا ۔ اتراکھنڈ کی راجدھانی دہرادون کے چکراتا روڈ پر کاپری ٹریڈ سینٹر کے رہنے والے 25 سالہ اگستیہ چوہان آگرہ سے نوئیڈا کی جانب جارہے تھے ۔ اگستیہ جیسے ہی یمنا ایکسپریس وے سے مائیل اسٹون نمبر 47 پر پہنے تو بائیک بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس سے رائیڈر اگستیہ کا ہیلمیٹ بری طرح چکنا چور ہوگیا ۔ زیادہ خون بہہ جانے سے اگستیہ چوہان کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی۔
حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی علی گڑھ ضلع کی ٹپپل تھانہ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر گریٹر نوئیڈا کے جیور میں واقع کیلاش اسپتال کے مردہ گھر میں بھیج دیا ۔ بائیک رجسٹریشن نمبر کی بنیاد پر علی گڑھ پولیس نے دہرادون پولیس سے رابطہ کرکے اس حادثہ کی معلومات اگستیہ چوہان کے اہل خانہ کو دی ۔ اگستیہ کی ماں اور باپ سمیت اہل خانہ کے دیگر افراد علی گڑھ آکر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو دہرادون لے گئے۔
حادثہ پر علی گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آئی پی ایس کلاندھی نیتھانی نے بتایا کہ اس دردناک سڑک حادثہ میں مشہور یوٹیوبر بائیک ریسر کی موت ہوگئی ہے ۔ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش کو ان کے اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا ہے ۔ ہماری سبھی سے یہی اپیل ہے کہ گاڑی چلاتے وقت رفتار کو ہمیشہ کنٹرول میں رکھیں۔ تیز رفتار سڑک حادثہ کا وجہ بنتی ہے ۔ گاڑی کو تیز رفتار سے چلانے سے گریز کریں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔