اُمیش پال قتل کیس میں پہلے بیٹے اسد کے انکاؤنٹر کی خبر سن کر یوپی کا مافیا ڈان عتیق احمد عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ اس کے بعد جب انہیں عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تو عتیق احمد نے پہلی بار اپنے بیٹے کی موت پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ سب میری وجہ سے ہوا۔ اس نے وہاں یہ بھی پوچھا کہ اسے کہاں دفن کیا جائے گا۔ تاہم عدالت نے امیش پال قتل کیس میں عتیق اور اس کے بھائی اشرف کو چار دن کی پولیس تحویل میں بھیجنے کا بھی حکم دیا ہے۔ یہی نہیں عتیق نے جیل انتظامیہ سے اپنے بیٹے علی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جسے جیل انتظامیہ نے خارج کر دیا ہے۔ اس کے بعد عتیق جیل کی بیرک میں فرش پر بیٹھ کر رونے لگا۔
بتایا جا رہا ہے کہ عتیق احمد بھی اپنے کیے پر پچھتا رہا ہے، اس نے کہا ہے کہ سب کچھ میری وجہ سے ہوا ہے۔ اس نے پوچھا ہے کہ اسد کو کہاں دفنایا جائے گا؟ اس کے ساتھ ہی پریاگ راج نے پولیس سے اسد کی مٹی لے جانے کی درخواست کی ہے۔
بیٹےاسد کی موت کی خبر سنتے ہی پھوٹ۔پھوٹ کر رو پڑا عتیق احمد، انکاؤنٹر کے بعد کی پہلی تصویرپولیس انکاؤنٹر میں عتیق احمد کےبیٹےکی موت،شوٹرغلام بھی ڈھیر،امیش پال قتل کیس میں تھے فراروہیں جھانسی کے میڈیکل کالج میں اسد احمد اور غلام کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ میڈیکل کالج میں ایکسرے مشین منگوائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں شارپ شوٹرز کے خاندان کا کوئی فرد میڈیکل کالج نہیں پہنچا۔
انکاؤنٹر میں اسد کی موت کے بعد، عتیق کی اپنوں کو جرائم کے ذریعے 'لانچ' کرنے کی حکمت عملی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عتیق کو شوق تھا کہ وہ اپنے کنبے کو کسی بڑے جرم کے ذریعے لانچ کرے، تاکہ خوف برقرار رہے۔ عتیق نے چاند بابا کو ٹھکانے کے طور پر استعمال کرکے خود کو لانچ کیا تھا اور پریاگ راج میں خوف پیدا کیا تھا۔
اس نے راجوپال کا قتل کراکر پنے بھائی اشرف کو لانچ کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پریاگ راج کی گلیوں میں اشرف کا خوف پھیل گیا۔ جرائم کی دنیا میں عتیق کا غلبہ بڑھ چکا تھا۔ اب اپنے بیٹے اسد سے امیش پال کا قتل کراکے اسے لانچ کرنے کا کھیل کھیلا، لیکن یوگی حکومت میں یہ کھیل اس کیلئے بھاری پڑ گیا۔ جھانسی میں اسد کے انکاؤنٹر سے عتیق کی حکمت عملی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔