سپرد خاک ہوا اسد احمد، نہ کاندھا دے پایا عتیق احمد اور تڑپتی رہ گئی ماں، نہ کر پائی بیٹے کا آخری دیدار

Youtube Video

لاکھ کوششوں کے باوجود بھی مافیا عتیق احمد اور اس کی اہلیہ شائستہ پروین بیٹے اسد کے جنازت میں شرکت نہ کر سکے۔ اسد کے جنازے میں عتیق کے خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہو سکا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Allahabad, India
  • Share this:
    پریاگ راج:جھانسی انکاؤنٹر میں مارے گئے امیش پال قتل کیس کے اہم ملزم اسد احمد کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان قریبی رشتہ داروں نے پریاگ راج کے کساری-مسری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ لاکھ کوششوں کے باوجود بھی مافیا عتیق احمد اور اس کی اہلیہ شائستہ پروین بیٹے اسد کے جنازت میں شرکت نہ کر سکے۔ عتیق احمد نے نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج سیشن عدالت میں درخواست دی تھی تاہم سماعت ہونے سے قبل ہی اسد کو اس کے دادا اور نانی کی قبروں کے قریب سپرد خاک کر دیا گیا۔

    اسد کے جنازے میں عتیق کے خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہو سکا۔ جنازے اور تدفین کے عمل میں صرف قریبی رشتہ داروں اور علاقے کے کچھ لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت ملی تھی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ڈرون کے ذریعے پورے قبرستان کی نگرانی کی گئی تھی۔ دراصل عتیق کے دو بیٹے عمر اور علی جیل میں بند ہیں۔ دو نابالغ بیٹے چائلڈ پروٹیکشن ہوم میں ہیں۔

    عتیق اپنے بیٹے کو کاندھا دینے عدالت پہنچا تھا
    اس سے قبل، عتیق احمد، جو دومنگنج تھانے میں درج تھا، نے کئی بار اپنے بیٹے کے جنازے کو کندھا دینے کی التجا کی۔ یہی نہیں اس کے وکلاء نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی کہ اسے پولیس حراست میں آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی جائے لیکن جب تک عدالت میں کوئی سماعت نہیں ہوتی یا کوئی حکم صادر نہیں ہوتا، اسد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ یہی نہیں والدہ شائستہ پروین کے بھی قبرستان پہنچنے کی خبر ملی۔ جس کے بعد خواتین کانسٹیبلز کی تعیناتی بھی کر دی گئی۔ لیکن شائستہ پروین تک نہ پہنچی۔

    زندہ رہا تو ضرور انتقام لوں گا، بیٹے اسد کے بارے میں یہ سوال پوچھنے پر بھڑکا عتیق احمد

    بیٹے اسد کی موت کی خبر سنتے ہی پھوٹ۔پھوٹ کر رو پڑا عتیق احمد، انکاؤنٹر کے بعد کی پہلی تصوی

    اس سے قبل، مافیا ڈان عتیق احمد بیٹے کی موت کی خبر سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا تھا۔ اس نے پولیس کے سامنے کہا تھا کہ یہ سب میری وجہ سے ہوا ہے۔ اس نے یہ بھی پوچھا تھا کہ بیٹے کو کہاں دفن کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق امیش پال قتل کیس میں اسد کے کردار کے بارے میں پوچھنے پر عتیق ایس ٹی ایف پر بھڑک گیا۔ اس نے کہا کہ مارنے کے بعد رول کیوں پوچھتے ہو؟ اگر میں زندہ رہا تو انتقام ضرور لوں گا۔‘‘ عتیق نے ایس ٹی ایف ٹیم سے کہا، ’’آج مجھ پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ میرا گھر اجڑ گیا، سب ختم ہو گیا۔

    امیش پال شوٹ آؤٹ کیس میں پولیس انکاؤنٹر میں مارے گئے محمد غلام کے اہل خانہ نے اس کی لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔ محمد غلام کے بھائی راحیل حسن اور والدہ خوشنودہ بیگم انکاؤنٹر میں اس کی موت پر غمزدہ ہیں، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ وہ ان کی لاش نہیں لیں گے۔ راحیل حسن کا کہنا ہے کہ محمد غلام نے غلط کیا اور اسے اس کے جرائم کی سزا مل گئی ہے۔

    راحیل حسن نے کہا ہے کہ اسے اس کی والدہ نے سچائی کے راستے پر چلنے کا درس دیا ہے اس لیے وہ سچ کا ساتھ دیں گے۔ راحیل کے مطابق محمد غلام پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں 3 سال 7 ماہ قید کی سزا کاٹ چکا ہے۔ تاہم اس کیس میں انہیں بری ہو چکا تھا۔ راحیل حسن اور ان کی والدہ نے بھی ایس ٹی ایف کی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان سے کوئی غلطی نہیں ہوئی اس لیے ان کے ساتھ بھی انصاف ہونا چاہئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: