اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اترپردیش: الہ آباد یونیورسٹی میں جم کر ہنگامہ ، طلبہ نے سیکورٹی گارڈس پر لگائے فائرنگ کے الزام

    اترپردیش: الہ آباد یونیورسٹی میں جم کر ہنگامہ ، طلبہ نے سیکورٹی گارڈس پر لگائے فائرنگ کے الزام ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    اترپردیش: الہ آباد یونیورسٹی میں جم کر ہنگامہ ، طلبہ نے سیکورٹی گارڈس پر لگائے فائرنگ کے الزام ۔ تصویر : اے این آئی ۔

    Allahabad University: اترپردیش کی الہ آباد یونیورسٹی میں پیر کو زبردست ہنگامہ ہوا ، جس میں طلبہ اور یونیورسٹی کے گارڈوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی ۔ طلبہ نے گارڈوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Lucknow
    • Share this:
      پریاگ راج: اترپردیش کی الہ آباد یونیورسٹی میں پیر کو زبردست ہنگامہ ہوا ، جس میں طلبہ اور یونیورسٹی کے گارڈوں کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی ۔ طلبہ نے گارڈوں پر فائرنگ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ سابق طلبہ لیڈر وویکانند پاٹھک پر حملے کے بعد طلبہ پرتشدد ہوگئے اور پتھراو شروع کردیا ۔ طلبہ نے کیمپس میں جم کر توڑ پھوڑ کی ۔ وہیں جھڑپ کی اطلاع ملنے کے بعد ایڈیشنل پولیس کمشنر کلہری پولیس فورس کے ساتھ کیمپس پہنچے اور مشتعل طلبہ کو ٹھنڈہ کرنے کی کوشش کی ۔

      وہیں واقعہ کو لے کر اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں ۔ سی پی پریاگ راج سمیت دیگر افسران جائے واقعہ پر موجود ہیں ۔ پولیس حالات پر نطر رکھ رہی ہے ۔ مشتعل طلبہ نے یونویرسٹی کی کینٹین کے پاس آگ زنی کی ۔ یونیورسٹی میں ڈی ایم اور پولیس کے سبھی اعلی افسران موجود ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: سرحد تنازع: MVA لیڈروں کو بیلگاوی میں داخل ہونے سے پولیس نے روکا، مہاراشٹر میں احتجاج تیز


      یہ بھی پڑھئے: ’ایل اے سی پر اب تک کی سب سے بڑی فوجی تعیناتی ہوئی‘ وزیر خارجہ ایس جے شنکرکابیان


      بتایا جارہا ہے کہ طلبہ یونین کی بحالی کو لے کر طلبہ کا احتجاج چل رہا تھا ۔ اسی دوران طلبہ اور سیکورٹی گارڈوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ ہی کچھ گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا ۔ سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں دو موٹر سائیکلوں میں آگ لگادی ۔ حالانکہ فائربریگیڈ نے ان گاڑیوں میں لگی آگ کو بھجا دیا ہے۔

      پریاگ راج کے پولیس کمشنر رتم شرما نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈوں اور طلبہ کے درمیان جھڑپ ہوگئی ہے ، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے یہاں پہنچ کر حالات کو کنٹرول میں کیا ۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کیمپس میں دو موٹر سائیکلوں میں آگ لگادی گئی تھی، جس کو فائربریگیڈ نے بھجا دیا ہے ۔

      وہیں الہ آباد یونیورسٹی میں فیس میں اضافہ کے خلاف احتجاج کررہے طالب علم ستیم کشواہا نے الزام لگایا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے مطالبہ پر غور کرنے کی بجائے طلبہ کے آندولن کو کچلنے پر آمادہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: