உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election: پی ایم مودی کی پہلی ورچول ریلی آج، LED اسکرین کے ذریعے 21 اسمبلی حلقوں کے ووٹرس کے ساتھ کریں گے بات

    مظفر نگر کے بوڈھانہ، پورکاجی، چرتھاول، مظفر نگر، کھٹولی اور میراپور میں جن چوپال ریلی کا ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ باغپت ضلع میں، نشریات دیکھنے کے لیے چھپرولی، باروت اور باغپت اسمبلیوں کے ڈویژنوں میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔

    • Share this:
      لکھنو:اترپردیش اسمبلی انتخابات (Uttar Pradesh Assembly Election) کے لئے وزیراعظم نریندرمودی (PM Narendra Modi) کی پہی ورچول ریلی (Virtual Rally) ’جن چوپال‘ آج پیر کو ہوگی۔ اتوار کو ریلی کو لے کر سبھی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سنیل بنسل نے ریلی کی نشریات کے لئے ریاستی ہیڈکوارٹر پر بنائے گئے ورچول ریلی اسٹوڈیو کا جائزہ لیا۔ مغربی اترپردیش کے 5 اضلاع کی 21 اسمبلی حلقوں کے 98 منڈلوںپر ہونے والے پروگرام میں سیدھے طور پر 49ہزار لوگ شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آگرہ اور نائب وزیراعلیٰ دنیش شرما لکھنو میں واقع ہیڈکوارٹر میں بنے ورچول ریلی اسٹوڈیو میں ریلی میں شرکت کریں گے۔

      جن چوپال ریلی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری اور ورچوئل ریلی کے انچارج انوپ گپتا نے بتایا کہ پیر کو ہونے والی ریلی میں سہارنپور کے تمام ڈیویژنوں کے نکوڑ، بیہاٹ، سہارنپور نگر، سہارنپور دیہات، دیوبند، گنگوہ اور رامپور شامل ہیں جہاں بڑی اسکرین پر پروگرام دکھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ شاملی کے کیرانہ، تھانہ بھون اور شاملی میں ورچوئل ریلی کی نشریات کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

      مظفر نگر کے بوڈھانہ، پورکاجی، چرتھاول، مظفر نگر، کھٹولی اور میراپور میں جن چوپال ریلی کا ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ باغپت ضلع میں، نشریات دیکھنے کے لیے چھپرولی، باروت اور باغپت اسمبلیوں کے ڈویژنوں میں بڑی اسکرینیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گوتم بدھ نگر کے جیور، دادری میں بھی پروگرام نشر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ تمام اسمبلی حلقوں کے امیدوار بھی کسی ایک مقام پر ہونے والی ریلی میں شامل ہوں گے۔

      موبائل پر بھی بھیجا جائے گا لنک
      انہوں نے مزید بتایا کہ ان پانچ اضلاع میں 98 تنظیمی حلقوں کو بڑی ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔ ان مقامات پر کورونا گائیڈ لائنس کی بنیاد پر، سماجی دوری کے ساتھ 500-500 کی تعداد میں کل 49 ہزار لوگ جن چوپال ریلی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ ان اضلاع کے 7878 بوتھس پر ہونے والی ریلی کو شکتی کیندر، بوتھ صدر، استفادہ کنندگان اور عام لوگوں کو ٹیلی ویژن کے ذریعے دکھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ اس کے علاوہ جن اسمبلی حلقوں میں پروگرام ہونے والے ہیں، وہاں کے اسمارٹ فون ہولڈروں کو بھی جن چوپال ریلی کا لنک بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست بھر سے کارکنان اور عام لوگ بھی مختلف ذرائع سے وزیر اعظم کو سن پائیں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: