உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election:پانچویں مرحلہ کے لئے آج شام تھم جائے گی انتخابی تشہیر، امیٹھی-ایودھیا سمیت 12 اضلاع کی 61 اسمبلی سیٹوں پر ہونا ہے ووٹنگ

    61 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ پانچویں مرحلے کے 12 اضلاع میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ، شراوستی اور گونڈا اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

    • Share this:
      لکھنو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Elections) کے پانچویں مرحلے (5th phase polling) کے لیے انتخابی مہم آج شام یعنی 25 فروری کو 12 اضلاع کی 61 اسمبلی سیٹوں کے لیے ختم ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کے رہنما خطوط کے مطابق 27 فروری کو پولنگ کے انعقاد کے لیے ضروری تیاریوں اور انتظامات کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ پانچویں الیکشن میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ سمیت کئی اہم سیٹیں ہیں۔

      61 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔ پانچویں مرحلے کے 12 اضلاع میں امیٹھی، رائے بریلی، سلطان پور، چترکوٹ، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، پریاگ راج، بارہ بنکی، ایودھیا، بہرائچ، شراوستی اور گونڈا اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے 25 فروری کو شام 6 بجے کے بعد عوامی نمائندوں کی جانب سے کی جارہی مہم کو مؤثر طریقے سے روک دیا جائے گا۔ یہ پابندی پانچویں مرحلے کی پولنگ ختم ہونے تک نافذ رہے گی۔

      سلطان پور، چترکوٹ سمیت ان سیٹوں پر ہوگی رائے دہی
      یہ جانکاری دیتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر اجے کمار شکلا نے بتایا کہ جاری کردہ انتخابی نوٹیفکیشن کے مطابق جن 61 اسمبلی سیٹوں کے لیے پانچویں مرحلے میں 27 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، ان میں تلوئی، سلون، جگدیش پور، گوری گنج، امیٹھی، ایسولی، سلطان پور، صدر، لمبھوا، کادی پور، چترکوٹ، مانک پور، رام پور خاص، بابا گنج، کنڈا، وشوناتھ گنج، پرتاپ گڑھ، پٹی، رانی گنج، سیراتھو، مانجھن پور، چائل، پھپماؤ، سوراوں، پھول پور، پرتاپ پور، ہنڈیا، میجا، کرچھنا شامل ہیں۔

      الہ آباد مغربی، شمال، جنوب میں ہوگی ووٹنگ
      اس کے ساتھ ہی پانچویں مرحلے میں الہ آباد ویسٹ، الہ آباد نارتھ، الہ آباد ساؤتھ، باڑہ، کوراوں، کرسی، رام نگر، بارہ بنکی، زید پور، دریا آباد، رودولی، حیدر گڑھ، ملکی پور، بیکا پور، ایودھیا، گوسائی گنج، بلہا، نانپارہ، مٹیرا۔ مہسی، بہرائچ، پیاگ پور، قیصر گنج، بھنگہ، شراوستی، مہنون، گونڈا، کٹرا بازار، کرنل گنج، تراب گنج، مانکاپور اور گوڑہ اسمبلی سیٹوں پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ شکلا نے کہا کہ انتظامیہ کو مناسب انتظامات کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئی ہیں تاکہ ووٹروں کو ہر پولنگ بوتھ پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: