உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election : کانگریس نے شاعر منور رانا کی بیٹی کو دیا ٹکٹ، خوشی دوبے کی ماں کو بھی میدان میں اتار

    کانگریس نے شاعر منور رانا کی بیٹی کو دیا ٹکٹ

    کانگریس نے شاعر منور رانا کی بیٹی کو دیا ٹکٹ

    UP Assembly Election: پیر کو کانگریس نے برہمنوں کو راغب کرنے کیلئے بکرو سانحہ میں اپنے شوہر کے گناہوں کی سزا کا کاٹ رہی خوشی دوبے (Khushi Dubey) کی ماں گایتری تیواری (Gayatri Tiwari) کو ٹکٹ دیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ایک عرصہ سے یوگی حکومت کو نشانہ بنانے والے مشہور شاعر منور رانا (Poet Munawwar Rana) کی بیٹی عروسہ رانا (Urusa Rana) کو بھی ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا گیا ہے ۔

    • Share this:
      لکھنؤ : اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election) میں ہر پارٹی الگ الگ طریقوں سے انتخابی مساوات بیٹھانے میں لگی ہوئی ہے۔ کانگریس کی بات کریں تو اس مرتبہ پارٹی خواتین کو سامنے لانے کا کام کر رہی ہے ۔ پارٹی ایسے چہروں کو سامنے لا رہی ہے ، جو پہلے ہی کسی نہ کسی وجہ سے موضوع بحث رہے ہیں یا مشہور چہروں کے قریبی ہیں۔ اس سلسلہ میں کانگریس نے دو نئے چہروں کو ٹکٹ دیا ہے۔ پیر کو کانگریس نے برہمنوں کو راغب کرنے کیلئے بکرو سانحہ میں اپنے شوہر کے گناہوں کی سزا کا کاٹ رہی خوشی دوبے (Khushi Dubey) کی ماں گایتری تیواری (Gayatri Tiwari) کو ٹکٹ دیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ایک عرصہ سے یوگی حکومت کو نشانہ بنانے والے مشہور شاعر منور رانا (Poet Munawwar Rana) کی بیٹی عروسہ رانا (Urusa Rana)  کو بھی ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا گیا ہے ۔ عروسہ رانا کو اناو کے پروا اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس ریاست کی نصف آبادی یعنی خواتین کو لبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس نے سب سے پہلے یوپی میں خواتین کے تحفظ اور عزت کے ساتھ کسانوں، نوجوانوں، مہنگائی اور گاؤں کے غریبوں کے مسائل کو اٹھایا ۔ اب پارٹی مسلسل خواتین امیدواروں کو انتخابات میں اتار رہی ہے۔

      دراصل پرینکا گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات میں خواتین کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کا یقین دلایا تھا اور اسی کو پورا کرنے کیلئے کانگریس نے اپنی 125 امیدواروں کی پہلی فہرست میں 50 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا ۔

      اس کے بعد کانگریس کی 41 امیدواروں کی دوسری فہرست میں 37 خواتین اور 89 امیدواروں کی تیسری فہرست میں 37 خواتین اور پھر 61 امیدواروں کی چوتھی فہرست میں 24 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ۔ اب کانگریس نے 6 امیدواروں کی پانچویں فہرست میں 3 خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔

      ایسے میں پرینکا گاندھی نے اب تک کانگریس کے اعلان کردہ کل 322 امیدواروں میں سے 130 خواتین امیدواروں پر داو کھیلا ہے ، جو کل ٹکٹ کا 40 فیصد سے زیادہ ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: