உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Eelections : اکھلیش یادو کے خلاف کرہل سیٹ سے کون ہوگا BSP کا امیدوار، مایاوتی نے کردیا اعلان

    UP Eelections : اکھلیش یادو کے خلاف کرہل سیٹ سے کون ہوگا BSP کا امیدوار، مایاوتی نے کردیا اعلان

    UP Eelections : اکھلیش یادو کے خلاف کرہل سیٹ سے کون ہوگا BSP کا امیدوار، مایاوتی نے کردیا اعلان

    UP Elections 2022 : اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کیلئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے خلاف کرہل سیٹ (Karhal Seat) سے بی ایس پی کا امیدوار کون ہوگا ، اس سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔

    • Share this:
      لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022  (UP Elections 2022) کیلئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav)  کے خلاف کرہل سیٹ (Karhal Seat) سے بی ایس پی کا امیدوار کون ہوگا ، اس سے پردہ اٹھ گیا ہے ۔ مایاوتی  (Mayawati)  کی بہوجن سماج وادی پارٹی نے آج 53 امیدواروں کی فہرست جاری کی ، جس میں کلدیپ نارائن کو مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ اکھلیش یادو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بھی کرہل سیٹ سے الیکشن لڑیں گے ۔

      غور طلب ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی طرح اکھلیش یادو بھی پہلی مرتبہ اسمبلی الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور صدر سیٹ سے قسمت آزمائیں گے تو وہیں اکھلیش کرہل سیٹ سے میدان میں ہیں، جو ایس پی کے لئے محفوظ سمجھی جاتی ہے ۔ ابھی تک بی جے پی نے کرہل سے امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم بی جے پی اکھلیش یادو کو واک اوور دینے کے موڈ میں نہیں ہے ۔



      ذرائع کی مانیں تو بی جے پی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کو کرہل اسمبلی سیٹ پر اکھلیش یادو کے خلاف میدان میں اتار سکتی ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی پرسیپشن کی جنگ میں بھی اکھلیش کو ہرانا چاہتی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کرہل میں اکھلیش یادو اور اپرنا یادو کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے ۔

      بتا دیں کہ اتر پردیش میں سات مرحلوں میں پولنگ ہونے والی ہے۔ اس کی شروعات 10 فروری کو ریاست کے مغربی حصے کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے ساتھ ہوگی ۔ اُترپردیش میں دیگر مرحلوں میں 14 فروری ، 20 فروری ،23 فروری ، 27 فروری ، 3 اور 7 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ وہیں نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: