اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP Election 2022: پریاگ راج میں پولنگ بوتھ کے پاس دھماکہ سے افراتفری ، ایک کی موت، ایک زخمی

    Bomb Blast in Prayagraj: اترپردیش اسمبلی انتخابات  (UP Assembly Election 2022) کے پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران پریاگ راج سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ دراصل پولنگ بوتھ سے دس میٹر کی دوری پر بم دھماکہ ہونے سے افرا تفری مچ گئی ہے ۔ اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی تو ایک زخمی ہوا ہے ۔

    • Share this:
      پریاگ راج : اترپردیش اسمبلی انتخابات  (UP Assembly Election 2022) کے پانچویں مرحلہ کی ووٹنگ کے دوران پریاگ راج سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ دراصل پولنگ بوتھ سے دس میٹر کی دوری پر بم دھماکہ ہونے سے افرا تفری مچ گئی ہے ۔ اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی تو ایک زخمی ہوا ہے ۔ وہیں اس واقعہ کے بعد پولیس کے سینئر افسران سمیت کافی تعداد میں سیکورٹی اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں ۔ یہ پورا معاملہ پریاگ راج کے کریلی تھانہ علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ اس معاملہ کی ایس ایس پی پریاگ راج نے تصدیق کی ہے ۔

      یہ بم دھماکہ پریاگ راج میں ووٹنگ سینٹر سے دس میٹر کی دوری پر ہوا ہے ۔ جانکاری کے مطابق ایک نوجوان سائیکل سے بم لے کر کہیں جارہا تھا ، اس درمیان سائیکل سمیت گرنے سے بم پھٹ گیا ۔ اس دوران ایک کی موت جائے واقعہ پرہی موت ہوگئی تو دوسرا زخمی ہوگیا ۔

      پریاگ راج کے کریلی تھانہ علاقہ میں ہوئے اس واقعہ سے افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ اے ڈی جی پریاگ راج زون پریم پرکاش کے مطابق رام گڑھ کوراوں کے رہنے والے دو نوجوان سنجے اور ارجن سائیکل سے کہیں جارہے تھے ، اس درمیان سائیکل گرنے سے دھماکہ ہوگیا ۔ سائیکل پر ایک تھیلا تھا ، جس میں یہ دھماکہ خیز مادہ تھا ۔

      انہوں نے کہا کہ اس میں ارجن کی موت ہوگئی تو دوسرا نوجوان زخمی ہے ، جس کو پکڑ لیا گیا ہے ۔ یہ دونوں انتخابات والے علاقہ میں گھوم رہے تھے ۔ شاید یہ دونوں کہیں سپلائی کرنے جارہے تھے جبکہ اس کا ساتھی سنجے زخمی ہے ۔ پولیس نے زخمی کو اسپتال میں بھرتی کرایا ہے ۔

      جانکاری کے مطابق رام گڑھ کوراوں کے رہنے والے دونوں نوجوانوں کی عمر کی 21 سال ہے ۔ دھماکوں میں ارجن کول کی موت ہوگئی ہے جبکہ سنجے کول زخمی ہوا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والا اور زخمی نوجوان آپس میں چچا زاد بھائی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: