اعظم خان دے سکتے ہیں لوک سبھا سے استعفی ، بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے بتائی یہ وجہ

اترپردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی استعفی دے سکتے ہیں ۔

Jun 02, 2019 10:24 PM IST | Updated on: Jun 02, 2019 10:24 PM IST
اعظم خان دے سکتے ہیں لوک سبھا سے استعفی ، بی جے پی پر سنگین الزام لگاتے ہوئے بتائی یہ وجہ

اعظم خان ۔ فائل فوٹو۔

اترپردیش کے رام پور سے سماجوادی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی استعفی دے سکتے ہیں ۔ اعظم خان نے کہا کہ وہ بہت دلبرداشتہ ہیں کہ رام پور میں نہ کوئی ڈاکٹر ہے اور ہی کوئی طبی سہولیات ۔ انہوں نے یوگی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ایک اسپتال چلا رہے ہیں اور اس کو بھی ختم کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے ۔

اعظم خان نے میڈیا کے سامنے کہا کہ رام پور میں بیراج کی تعمیر ہونی چاہئے ، جو کہ کافی وقت سے زیر التوا ہے ۔ ان سب کے بعد اپنے چونکانے والے بیانوں کیلئے مشہور اعظم خان نے کہا کہ میں لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دینے کے بارے میں سوچ رہا ہوں ۔میں اگلا اسمبلی الیکشن لڑسکتا ہوں۔

آپ کو بتادیں کہ اکھلیش یادو حکومت میں کابینہ وزیر رہ چکے اعظم خان کے خلاف کوسی ندی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ رام پور سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے اعظم خان کے ساتھ ہی ان کی جوہر یونیورسٹی کے دو ملازمین کے خلاف نائب تحصیل دار نے کیس درج کرایا ہے۔

اعظم خان اور جوہر یونیورسٹی کے دو ملازمین کے خلاف آج عظیم نگر تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ اعظم خان پر کوسی ندی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

Loading...