اعظم خان کی بہن نے پولیس سے کہا : مجھے شوٹ کردو ، بدتمیزی کا بھی لگایا الزام

سماجودی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی بہن کو پولیس کے ذریعہ مبینہ طور پر زبردستی تھانہ لے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ تھانہ گنج پولیس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے ۔

Aug 30, 2019 11:54 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 11:54 PM IST
اعظم خان کی بہن نے پولیس سے کہا : مجھے شوٹ کردو ، بدتمیزی کا بھی لگایا الزام

اعظم خان کی بہن نے پولیس سے کہا : مجھے شوٹ کردو ، بدتمیزی کا بھی لگایا الزام

اعظم خان کی بہن نے پولیس سے کہا کہ مجھے شوٹ کردو ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس مجھے کھلی جیپ میں آگے بیٹھا کر لے گئی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ایس پی نے ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔ سادے کاغذات پر میرے 10 دستخط کروائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس پی نے موبائل میں دکھایا کہ جب ایم پی ظلم کررہا تھا تب ظلم نظر نہیں آیا اور اب ظلم نظر آرہا ہے ۔

بتادیں کہ سماجودی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کی بہن کو پولیس کے ذریعہ مبینہ طور پر زبردستی تھانہ لے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ تھانہ گنج پولیس پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ میں دوسری بہن نسرین نے بتایا کہ ان کی بہن اپنے گھر میں کھانا کھا رہی تھیں ، تبھی دو خواتین پولیس اہلکار آئیں اور انہیں برقع بھی پہننے نہیں دیا اور اپنے ساتھ لے گئیں ۔

Loading...

ادھر اس معاملہ میں ایس پی رام پور ڈاکٹر اجے پال شرما نے کہا کہ کئی مقدمے کسانوں کے ذریعہ درج کرائے گئے ہیں ۔ جوہر ٹرسٹ کی ادائیگی اور ریکارڈ کی جانکاری کیلئے ان کے خزانچی سے جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ انسانی حقوق کے قوانین پر عمل کیا جارہا ہے ، صرف جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔

وہیں نسرین نے مزید کہا کہ وہ بھی ان کی بہن ہیں ۔ کھانا ان کا نیچے گرا پڑا ہے ، کچھ بھی نہیں بتایا گیا کہ کس جرم کی سزا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا جارہا ہے ؟ ۔

Loading...