ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Mukhtar Ansari News: مختار انصاری کی بیوی پہنچی سپریم کورٹ ، کہا : میرے شوہر کا ہوسکتا ہے انکاونٹر

Uttar Pradesh News: عرضی میں کہا گیا ہے کہ مختار انصاری کو باندہ جیل لے جانے کے دوران یا جیل میں رہتے ہوئے جان سے مارا جاسکتا ہے ۔ مختار انصاری نے بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑا ہے اور وہ کچھ ایسے معاملات میں گواہ ہیں ، جس میں بی جے پی کے لیڈران ملزم ہیں ، اس لئے ان کو مارنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔

  • Share this:
Mukhtar Ansari News: مختار انصاری کی بیوی پہنچی سپریم کورٹ ، کہا : میرے شوہر کا ہوسکتا ہے انکاونٹر
مختار انصاری کی بیوی پہنچی سپریم کورٹ ، کہا : میرے شوہر کا ہوسکتا ہے انکاونٹر

Mukhtar Ansari News: پنجاب کے روپ نگر ضلع کی جیل میں بند گینگسٹر مختار انصاری کو واپس لانے کیلئے اترپردیش پولیس کی ٹیم منگل کو روپ نگر پہنچی ۔ گینگسٹر سے سیاستداں بنے مختار انصاری اترپردیش میں کئی معاملات میں مطلوب ہیں ۔ وہیں مختار انصاری کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے ، جس میں انہوں نے شوہر مختار کی سیکورٹی کیلئے فریاد کی ہے ۔ اپنی عرضی میں کہا کہ مختار انصاری کو انکاونٹر میں مار گرائے جانے کا خطرہ ہے اور ساتھ ہی مافیا ڈان برجیش سنگھ بھی ریاستی سرکار کی مدد سے ان کو جان سے مارنے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔


عرضی میں کہا گیا ہے کہ مختار انصاری کو باندہ جیل لے جانے کے دوران یا جیل میں رہتے ہوئے جان سے مارا جاسکتا ہے ۔ مختار انصاری نے بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑا ہے اور وہ کچھ ایسے معاملات میں گواہ ہیں ، جس میں بی جے پی کے لیڈران ملزم ہیں ، اس لئے ان کو مارنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔


عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مختار انصاری کو سیکورٹی فراہم کی جائے ۔ مختار انصاری کو پنجاب سے اترپردیش لایا جائے گا ۔ اس کو لے کر ان کے بھائی افضال انصاری نے کہا کہ مجھے اس کی سیکورٹی کو لے کر کل بھی شک تھا اور ان کی سیکورٹی کو لے کر مجھے آج بھی شک ہے ۔ میں عدالت سے گزارش کروں گا کہ مختار انصاری پر ابھی الزامات ثابت نہیں ہوئے ہیں ، وہ عدالتی حراست میں ہیں تو ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری بھی ان کی ہوتی ہے ۔ اس کو محفوظ طریقہ سے اترپردیش لایا جائے اور اس کے بعد ان پر جو بھی الزامات ہیں ، ان معاملات پر جلد سماعت ہو ۔


افضال انصاری نے واضح کیا کہ ہم لوگ اور ہمارا پورا کنبہ خوفزدہ نہیں ہے ، ہم لوگ ڈرتے نہیں ہیں ، ہمیں اوپر والے پر پورا بھروسہ ہے، اوپر والے نے سب کی موت یقینی بنا رکھی ہے ، مختار پر پہلے بھی پانچ مرتبہ حملہ کیا گیا ، لیکن ہر مرتبہ مختار بچ گئے کیونکہ ان کو اوپر والا زندہ رکھے ہوئے ہیں ، سب کچھ اوپر والے کے ہاتھ میں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 06, 2021 01:19 PM IST