حیران کن: دولہن بننے کیلئے گرل فرینڈ نے کیا 20 کلو میٹر تک بوائے فرینڈ کا پیچھا اور پھر .....

حیران کن: دولہن بننے کیلئے گرل فرینڈ نے کیا 20 کلو میٹر تک بوائے فرینڈ کا پیچھا اور پھر .....

حیران کن: دولہن بننے کیلئے گرل فرینڈ نے کیا 20 کلو میٹر تک بوائے فرینڈ کا پیچھا اور پھر .....

bareilly unique wedding: اترپردیش کے بریلی سے ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کی کہانی کافی ٹویسٹس سے بھری ہوئی ہے اور عجیب و غریب ڈرامہ کے بعد دونوں کی شادی ہوئی ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Bareilly | Uttar Pradesh
  • Share this:
    بریلی : اترپردیش کے بریلی سے ایک انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کی کہانی کافی ٹویسٹس سے بھری ہوئی ہے اور عجیب و غریب ڈرامہ کے بعد دونوں کی شادی ہوئی ۔ دراصل بوائے فرینڈ نے مندر میں شادی کرنے کا موڈ جیسے ہی بدلا ویسے ہی وہ فرار ہوگیا ۔ گرل فرینڈ نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے تقریبا 20 کلو میٹر دور جاکر بوائے فرینڈ کو پکڑ لیا اور بس سے اتار کر دوبارہ مندر لاکر شادی کرلی ۔

    بریلی کے رام نگر روڈ پر مندر کے منڈپ سے بوائے فرینڈ کے بھاگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ گرل فرینڈ نے 20 کلو میٹر دور بس میں سوار عاشق کو بھمورا سے پکڑ لیا ۔ شادی کا ڈراما تقریبا دو گھنٹوں تک چلتا رہا ۔ گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو زبردستی مندر لے جاکر شادی کر لی ۔ بریلی میں پرانا شہر کی رہنے والی گرل فرینڈ کا ڈھائی سال سے بسولی بدایوں کے نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا ۔

    نوجوان کے گھر والوں کو اس کی خبر ہوگئی ۔ اس کے بعد عاشق جوڑے نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پیر کو رام نگر روڈ پر واقع بھوتیشور ناتھ مندر میں لڑکی کے گھر والوں کی موجودگی میں شادی کرانے کی تیاری کی گئی ۔ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ سج سنور کر پھیرے لینے کیلئے مندر پہنچ گئی ، لیکن بوائے فرینڈ کا موڈ اچانک بدل گیا اور موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگیا ۔

    گرل فرینڈ کو پتہ چلا کہ بوائے فرینڈ بس میں بیٹھ کر فرار ہوگیا ہے ۔ جیسے ہی گرل فرینڈ کو پتہ چلا تو وہ بھی پیچھے چل پڑئی اور 20 کلو میٹر دور جاکر بوائے فرینڈ کو بس سے پکڑ لیا اور دوبارہ مندر میں لاکر زبردستی شادی کرلی ۔ بتایا جارہا ہے کہ بوائے فرینڈ نے کہا کہ ماں کو بسولی سے لانے جارہا تھا ۔ شادی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ مندر میں گرل فرینڈ کے گھر والوں کے ساتھ بیٹھی دولہن کافی دیر تک بوائے فرینڈ کے ساتھ پھیرے لینے کیلئے آنے کا انتظار کرتی رہی ۔ زیادہ دیر ہونے پر دولہے سے فون کر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کو بلانے بسولی بس سے جارہا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: حیوانیت کی ساری حدیں پار، سسرال والوں نے شادی شدہ خاتون کو کمرے میں بند کرے کیا برہنہ، پھر گرم لوہے کی راڈ سے پرائیویٹ پارٹ کو داغا


    یہ بھی پڑھئے: سنسنی خیز! 22 سال سے تھا ساس اور داماد کا معاشقہ، پیدا کر ڈالے بچے بھی، کھلا راز تو ۔۔۔




    بوائے فرینڈ کی لوکیشن پوچھنے کے بعد گرل فرینڈ تقریبا 20 کلو میٹر دور بھمورا بس اسٹینڈ پہنچ گئی ۔ تقریبا دو گھنٹے تک دونوں کے درمیان ڈراما چلتا رہا اور کافی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ بھیڑ اور ڈراما کو دیکھ کر دونوں شرمندہ ہوگئے اور پھر گرل فرینڈ ، بوائے فرینڈ کو شادی کرنے کیلئے لے گئی اور شادی کیلئے ہاں کرنے کے بعد مندر میں شادی اختتام پذیر ہوئی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: