உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانپور میں بڑا حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 24 عقیدت مندوں کی موت، کئی کی حالت سنگین

    کانپور میں بڑا حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 24 عققیدت مندوں کی موت، کئی کی حالت سنگین

    کانپور میں بڑا حادثہ، ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 24 عققیدت مندوں کی موت، کئی کی حالت سنگین

    Kanpur Road Accident: اترپردیش کے کانپور ضلع کے گھاٹم پور علاقہ میں اناو سے لوٹ رہے عقیدت مندوں کو لے کر جارہی ایک ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹ جانے سے کم سے کم 24 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو درجن سے زیادہ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Uttar Pradesh | Kanpur | Lucknow
    • Share this:
      کانپور: اترپردیش کے کانپور ضلع کے گھاٹم پور علاقہ میں اناو سے لوٹ رہے عقیدت مندوں کو لے کر جارہی ایک ٹریکٹر ٹرالی کے پلٹ جانے سے کم سے کم 24 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دو درجن سے زیادہ لوگ سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس فورا جائے واقعہ پر پہنچ راحت اور بچاو کے کام میں مصروف ہوگئی ہے ۔

      موصولہ جانکاری کے مطابق یہ عقیدت مند اناو کے بکسر میں واقع چندریکا دیوی مندر میں درشن کرکے اپنے گاوں کروتھا لوٹ رہے تھے، تبھی ساڑ تھانہ علاقہ میں گوشالہ علاقہ کے پاس یہ ٹریکٹر ٹرالی پلٹ گئی ۔ اس حادثہ کے بعد چاروں طرف کہرام مچ گیا ۔ وہیں پولیس بھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فورا جائے واقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فورا نزدیکی سی ایچ سی بھیجا گیا، جہاں 24 لوگوں کو مردہ قرار دیا گیا جبکہ دیگر سنگین طور پر زخمی عقیدت مندوں کا علاج چل رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ممبئی میں 1476 کروڑ روپے کی ڈرگس ضبط، فلمی اسٹائل میں ہورہی تھی اسمگلنگ


      ادھر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور میں ہوئے اس بھیانک سڑک حادثہ میں ہوئی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مرنے والوں کی روح کی تسکین کی دعا کرتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی یوگی نے زخمی کو فورا اسپتال پہنچ کر ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: امت شاہ کے دورہ جموں و کشمیر کی کیا ہے اہمیت، جانئے کہا کہتے ہیں سیاسی ماہرین


      وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ خود راحت اور بچاو کے کام کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں کے کھادی گرام ادھیوگ کے وزیر راکیش سچان اور اجیت پال کو جائے واقعہ پر جانے کی ہدایت دی ہے ۔

      وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس حادثہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم راحت فنڈ سے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے پانچ ہزار روپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: