ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : کورونا وائرس کی دہشت سے چکن کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی

چکن کا اسٹاک رکھنے والے کاروباری اب اسٹاک ختم کرنے کے لئے کم قیمتوں پر چکن فروخت کر رہے ہیں اور اس لئے مارکیٹ میں بھی چکن سستا فروخت ہو رہا ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : کورونا وائرس کی دہشت سے چکن کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی
گوشت تاجروں کا ماننا ہے کہ بڑی تقریبا اور پروگراموں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے چکن کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں ۔

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کا خوف گوشت مارکیٹ پر بھی نظر آرہا ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں میں  میرٹھ میں چکن کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی نظر آئی ہے  ۔ 140 روپے سے 160 روپے کلو تک فروخت ہونے والے چکن کی قیمتیں ان دنوں مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے کلو رہ گئی ہے ۔ مرغے کا گوشت  فروخت کرنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا کے خوف سے پھیل رہی افواہوں کی وجہ سے مرغے اور مچھلی کی خریداری پر کافی فرق پڑا ہے اور اس کی وجہ سے قیمتوں میں بھی فرق نظر آرہا ہے ۔ خاص طور پر کورونا انفیکشن کے خطرے  کے پیش نظر ملتوی ہونے والی شادی بیاہ اور دیگر پارٹی پروگراموں کی وجہ سے ایک طبقے میں مرغ کے استعمال میں جہاں کمی درج کی گئی ہے ، وہیں دوسری جانب عام لوگ چکن کی قیمتوں میں اس غیر معمولی کمی کا فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں ۔


گوشت تاجروں کا ماننا ہے کہ بڑی تقریبا اور پروگراموں کے منسوخ ہونے کی وجہ سے چکن کی قیمتیں متاثر ہو رہی ہیں ۔ چکن کا اسٹاک رکھنے والے کاروباری اب اسٹاک ختم کرنے کے لئے کم قیمتوں پر چکن فروخت کر رہے ہیں اور اس لئے مارکیٹ میں بھی چکن سستا فروخت ہو رہا ہے لیکن یہ سلسلہ زیادہ وقت تک نہیں رہے گا اور آنے والے دنوں میں حالات اس کے برعکس بھی ہو سکتے ہیں ۔ اگر مرغے کی سپلائی متاثر ہوتی ہے ، تو اسٹاک ختم ہونے کے بعد مرغے کی قیمتوں کا بڑھنا لازمی ہے ۔


وہیں مچھلی ویپار منڈل کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کورونا کے خوف سے پھیل رہی افواہوں کا اثر میٹ کے استعمال پر بھی پڑا ہے ۔ لیکن مچھلی کی قیمتوں میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آرہا ہے ، لیکن آنے والے دنوں میں قیمتوں کا طے ہونا حالات پر منحصر ہوگا ۔

First published: Mar 20, 2020 10:43 PM IST