உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Azamgarh Lok Sabha by Election : بی جے پی امیدوار دنیش لال 'نرہوا' نے درج کی جیت، کہا : عوام نے کمال کردیا

    Azamgarh Lok Sabha by Election : بی جے پی امیدوار دنیش لال 'نرہوا' نے درج کی جیت، کہا : عوام نے کمال کردیا

    Azamgarh Lok Sabha by Election : بی جے پی امیدوار دنیش لال 'نرہوا' نے درج کی جیت، کہا : عوام نے کمال کردیا

    Azamgarh Lok Sabha by Election : رام پور کے بعد اعظم گڑھ میں بھی ایس پی کا قلعہ ڈھہہ گیا ہے۔ اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار دنیش لال 'نرہوا' نے 7 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      اعظم گڑھ : رام پور کے بعد اعظم گڑھ میں بھی ایس پی کا قلعہ ڈھہہ گیا ہے۔ اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار دنیش لال 'نرہوا' نے 7 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تاہم خبر لکھے جانے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے آفیشیل اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اعظم گڑھ میں بی جے پی امیدوار دنیش لال یادو کو اب تک 2,99,968 ووٹ ملے ہیں، جب کہ ایس پی امیدوار دھرمیندر یادو کو 2,90,835 ووٹ ملے ہیں۔ دوسری طرف بی ایس پی کے شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو 2,57,572 ووٹ ملے ہیں۔ حالانکہ ابتدائی رجحانات میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا تھا ۔ کبھی بی جے پی امیدوار نرہوا آگے تھے تو کبھی دھرمیندر یادو۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ آرائی دیکھنے کو ملی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پردھان منتری آواز یوجنا کیا ہے اور اس کے لیے سبسڈی کیسے کی جائے حاصل؟


      دنیش لال یادو 'نرہوا' نے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'لوگوں کی جیت! اعظم گڑھ کے لوگوں آپ نے کمال کر دیا ۔ یہ آپ کی جیت ہے۔ ضمنی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ جس طرح سے آپ سب نے بی جے پی کو پیار، حمایت اور آشیرواد دیا ، یہ اس کی جیت ہے۔ یہ جیت آپ کے بھروسے اور کارکنان کی محنت کو وقف ہے ۔



      وہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ اعظم گڑھ صدر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں تاریخی جیت قابل احترام وزیر اعظم کی قیادت میں 'ڈبل انجن بی جے پی حکومت' کی عوامی فلاحی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بی جے پی کے سبھی محنتی کارکنوں کو یہ جیت وقف ہے۔ اعظم گڑھ کے لوگوں کا شکریہ!

       

      یہ بھی پڑھئے: گیا میں سکیورٹی فورسز کو ملی بڑی کامیابی، اےکے۔-56, AK-47 جیسے ہتھیار کے ساتھ نکسلی گرفتار


      رامپور میں بی جے پی کے گھنشیام لودھی جیتے

      وہیں رام پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار گھنشیام لودھی نے سماج وادی پارٹی کے عاصم رضا کو 42 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ 2014 کے بعد بی جے پی نے ایک بار پھر رام پور لوک سبھا سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

      بتادیں کہ 2019 میں رام پور کے لوگوں نے ایس پی کے اعظم خان کو اس سیٹ کے لئے ایم پی کے طور پر بھیجا تھا ۔ لیکن ایم ایل اے بننے کے بعد انہوں نے لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ 23 جون کو ہوئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: