کورٹ پہنچا چوہے کے قتل کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آئے گا فیصلہ، ہوسکتی ہے پانچ سال کی سزا!

کورٹ پہنچا چوہے کے قتل کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آئے گا فیصلہ، ہوسکتی ہے پانچ سال کی سزا! ۔ علامتی تصویر ۔

کورٹ پہنچا چوہے کے قتل کا معاملہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر آئے گا فیصلہ، ہوسکتی ہے پانچ سال کی سزا! ۔ علامتی تصویر ۔

Rat Murder Case: چوہے کے قتل کیس میں پولیس نے 30 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس چارج شیٹ میں چوہے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ اب اس چارج شیٹ کی بنیاد پر عدالت اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh | Budaun
  • Share this:
    بدایوں : ہندوستان میں جرائم کی کمی نہیں ہے۔ ملک میں چوری سے لے کر قتل تک کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں۔ کئی مقدمات برسوں عدالتوں میں زیر التواء رہتے ہیں اور سماعت کے حوالے سے صرف تاریخیں ملتی ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ملک میں انسانوں کی بجائے چوہوں کو انصاف ملنے کی جلدی ہے۔ تبھی تو پچھلے سال ہوئے چوے کے قتل ، جی ہاں، صحیح پڑھا آپ نے ۔ چوہے کی قتل کے معاملہ میں اب فیصلہ بھی آسکتا ہے ۔ یہ قتل کیس کورٹ تک پہنچ چکا ہے اور اب ملزم کو اس میں سزا بھی ہوسکتی ہے ۔

    آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم مذاق کر رہے ہیں۔ لیکن یہ معاملہ بالکل صحیح ہے۔ چوہے کے قتل کا یہ معاملہ اتر پردیش کے بدایوں کا ہے۔ چوہے کے قتل کیس میں پولیس نے 30 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ اس چارج شیٹ میں چوہے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ اب اس چارج شیٹ کی بنیاد پر عدالت اس معاملہ میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔ بتا دیں کہ اس چوہے کی موت گزشتہ سال 25 نومبر کو ہوئی تھی۔ ایک پنواڑی نے چوہے کو نالے میں ڈبو کر مار ڈالا تھا۔ جانوروں سے محبت کرنے والے ایک شخص نے اس کو دیکھا اور پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا۔

    دراصل گزشتہ سال منوج نامی ایک پنواڑی نے چوہا پکڑا تھا۔ اس کے بعد چوہے کو نالے میں ڈبو دیا ۔ چوہے کے پیٹ سے پتھر باندھ دیا گیا تھا۔ اسی وقت جانوروں سے محبت کرنے والے وکریندر شرما وہاں سے گزرا۔ اس نے چوہے کو بچانے کی کوشش کی، لیکن چوہا پہلے ہی مر چکا تھا۔ چوہے کو اتنی دردناک موت دیتے دیکھ کر وکریندر کو غصہ آگیا اور اس نے منوج کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ ایف آئی آر کے بعد چوہے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا اور اب وہی رپورٹ چارج شیٹ کے ساتھ منسلک کر دی گئی ہے۔

    چوہے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی نہ کہ نالے میں ڈوبنے کی وجہ سے۔ اس کے علاوہ اس کے لیور اور پھیپھڑے پہلے ہی خراب تھے، جس کی وجہ سے منوج کو سزا کی امید کم ہے۔ کیس کے حوالے سے محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ چوہے کو مارنا جرم نہیں ہے ۔ تاہم جانوروں پر ظلم کے تحت اس کیس میں ملزم کو سزا مل سکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: Exclusive: مفرور امرت پال سنگھ کرے گا خودسپردگی؟ پپل پریت کی گرفتاری سے ملا اشارہ


    یہ بھی پڑھئے: کورونا کی رفتار تیز؟ ان ریاستوں میں اب ماسک ہوا ضروری، سرکاروں نے جاری کی ایڈوائزری



     

    اگر منوج کے خلاف الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو اس کو 10 روپے سے لے کر 2 ہزار روپے تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو دو سے پانچ سال تک کی قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: