یوگی حکومت نے یونیورسٹی اور کالج میں موبائل فون پر لگائی پابندی ، ٹیچر بھی نہیں کرسکیں گے استعمال

خبروں کے مطابق طلبہ و طالبات کو اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون لانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ ٹیچروں پر بھی نافذ ہوگی ۔

Oct 18, 2019 10:03 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 10:03 PM IST
یوگی حکومت نے یونیورسٹی اور کالج میں موبائل فون پر لگائی پابندی ، ٹیچر بھی نہیں کرسکیں گے استعمال

علامتی تصویر

اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے ریاست کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ اترپردیش میں اعلی تعلیم کے محکمہ کے ذریعہ اس معاملہ میں ایک سرکولر جاری کیا گیا ہے ۔ سرکولر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پوری طرح پابندی عائد کرنے کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

خبروں کے مطابق طلبہ و طالبات کو اب یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اندر موبائل فون لانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ یہ پابندی ریاست کی سبھی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ٹیچروں پر بھی نافذ ہوگی ۔ محکمہ نے ریاست کے سبھی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کیلئے بہتر تعلیمی ماحول یقینی بنانے کیلئے یہ سرکولر جاری کیا ہے ۔ حکومت نے کا ماننا ہے کہ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کالج میں پڑھائی کی جگہ موبائل فون پر اپنا بیش قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں ۔

Loading...

خیال رہے کہ حال ہی میں یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی آفیشیل میٹنگوں کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی ، جس میں کابینہ میٹنگ بھی شامل ہیں ۔ دراصل کچھ وزرا اور افسران کو اہم میٹنگوں کے دوران وہاٹس ایپ پر میسیجز پڑھنے میں مصروف پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔

ایجنسی ان پٹ کے ساتھ

Loading...