உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا : طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ائیراسٹرائیک تیار ہے

    یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا : طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ائیراسٹرائیک تیار ہے ۔

    یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا : طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ائیراسٹرائیک تیار ہے ۔

    Air Strike on Opposition : وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج طالبان سے پاکستان اور افغانستان پریشان ہیں ، لیکن طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ایئراسٹرائیک تیار ہے ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ آج طالبان سے پاکستان اور افغانستان پریشان ہیں ، لیکن طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ایئراسٹرائیک تیار ہے ۔

      اتوار کو یہاں اندرا گاندھی پرتشٹھان میں بی جے پی کے عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ سماجی نمائندہ سمیلن کی سیریز میں راج بھر سماج کے نمائندوں سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس وقت ایک ایک شخص کو بیدار کرنے کا کام کرنا ہے ، آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک طاقتور ہے اور کوئی دوسرا ملک ہندوستان کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا ۔ آج طالبان سے پاکستان اور افغانستان پریشان ہیں ، لیکن طالبانی جانتے ہیں کہ ہندوستان کی طرف بڑھے تو ایئراسٹرائیک تیار ہے ۔

      بی جے پی صدر دفتر سے جاری بیان کے مطابق یوگی نے سہیل دیو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ کنبہ کی ترقی تک محدود ہے ۔ والد وزیر بنے اور ایک بیٹا ممبر پارلیمنٹ تو دوسرا بیٹا ایم ایل سی بننا چاہتا ہے ۔ ایسے سیاسی بلیک میلروں کی دکان بند کرنی ہوگی ۔

      یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ محمد غوری اور حملہ آور غازی کے ماننے والے ووٹ بینک کے ڈر سے ہندو محافظ مہاراجا سہیل دیو کے نام سے ڈرتے ہیں ۔ ایک کو ڈر ہے کہ سہیل دیو کا میموریل بننے کا بعد لوگ غازی کو بھول جائیں گے اور عوام سیاسی بلیک میلروں کو کوڑے میں پھینک دے گی ۔ اسی ڈر سے وہ سہیل دیو کے میموریل کی بالواسطہ مخالفت کررہے تھے ۔

      اوم پرکاش راج بھر کا نام لئے بغیر یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میری کابینہ میں راج بھر سماج کے دو وزرا تھے ، کابینہ کی میٹنگ میں ایک وزیر نے بہرائچ میں بننے والے مہاراجا سہیل دیو کے میموریل کی تجویز کی مخالفت کی تھی جبکہ انل راج بھر چاہتے تھے کہ عالیشان میموریل بنے ۔ آج بہرائچ میں مہاراجا سہیل دیو کا عالیشان میموریل بن رہا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: