علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر، پرووائس چانسلر اور ٹریزرار کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اور نواب ابن سعید خاں آف چھتاری کو لگاتار دوسری بار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا بالترتیب چانسلر اور پرووائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔ اطلاع یونیورسٹی کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

Dec 02, 2018 09:57 PM IST | Updated on: Dec 02, 2018 09:57 PM IST
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر، پرووائس چانسلر اور ٹریزرار کے لئے اتفاق رائے سے انتخاب

اے ایم یو: فائل فوٹو

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین اور نواب ابن سعید خاں آف چھتاری کو لگاتار دوسری بار علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا بالترتیب چانسلر اور پرووائس چانسلر منتخب کیا گیا ہے۔ اطلاع یونیورسٹی کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق ابن سینا اکادمی کے صدر پروفیسر سید ظل الرحمان کو یونیورسٹی کا اعزازی خازن منتخب کیا گیا۔ یہ انتخاب آج اے ایم یو کورٹ کی خصوصی میٹنگ میں اتفاق رائے سے عمل میں آیا۔ میٹنگ این آر ایس سی کلب میں منعقد ہوئی جس میں اے ایم یو کورٹ کے 100 سے زائد اراکین شریک ہوئے۔

ریلیز کے مطابق نتائج کا اعلان چیف الیکشن آفیسر پروفیسر ظہیرالدین نے کیا۔ یونیورسٹی رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تینوں عہدوں کی مدت آئندہ تین سال تک رہے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے انتخاب کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے اہم ترین عہدوں پر مخلص ، تجربہ کار اور باوقار شخصیات کے انتخاب سے یونیورسٹی کو فائدہ ہوگا اور مزید ترقی ہوگی۔

کورٹ میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ مسٹر حسین دلوائی ،مسٹر کے سی تیاگی، اترپردیش کے سابق وزیر ڈاکٹر عمار رضوی، مسٹر کمال فاروقی، ڈاکٹر معراج الدین احمد، مسٹر سراج الدین قریشی، مسٹر ایس ایم خاں، مسٹر ظفر اقبال، ڈاکٹر سید ظفر محمود ، مولانا فضل الرحیم مجددی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ رجسٹرار مسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) نے میٹنگ میں نظامت کے فرائض انجام دئے۔

Loading...

Loading...