ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عاشق کے ساتھ بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر شوہر کھو بیٹھا آپا ، کردی یہ گھنونی حرکت

اترپردیش کے ایودھیا ضلع کے کھنڈاسا تھانہ حلقہ میں گاوں سرولی پورے رامناتھ کے 50 سالہ وندھیا پرساد یادو کے قتل کا پولیس نے 24 گھنٹوں میں معمہ حل کرلینے کا دعوی کیا ہے ۔

  • Share this:
عاشق کے ساتھ بیوی کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر شوہر کھو بیٹھا آپا ، کردی یہ گھنونی حرکت
علامتی تصویر

اترپردیش کے ایودھیا ضلع کے کھنڈاسا تھانہ حلقہ میں گاوں سرولی پورے رامناتھ کے 50 سالہ وندھیا پرساد یادو کے قتل کا پولیس نے 24 گھنٹوں میں معمہ حل کرلینے کا دعوی کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے شیورام لودھی کو گرفتار کیا ہے ۔ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ملزم شیورام لودھی نے وندھیا کو اپنی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا ، جس کے بعد اس نے حملہ کرکے نیم مردہ کردیا اور پھر اس کو اس کے بھائی کے گھر کے پاس سڑک کنارے چھوڑ دیا ۔ زخموں کی تاب نہ لا کر وندھیا کی موت ہوگئی ۔


ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیہات شیلندر کمار سنگھ نے بتایا کہ 27 نومبر کی صبح کھنڈاسا تھانہ حلقہ کے گاوں سرولی پورے رامناتھ میں سڑک کنارے ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش ملی تھی ۔ مرنے والے کی شناخت اسی گاوں کے رہنے والے 50 سالہ وندھیا پرساد یادو کے طور پر ہوئی تھی ۔ وندھیا کی شادی  نہیں ہوئی تھی اور وہ اپنے بھائی سے الگ ہوکر ایک کچے مکان میں رہتا تھا ۔ اس کے بھائی بندیشوری پرساد یادو نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرایا تھا ۔


جائے واردات کے معائنہ اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے جانچ شروع کی تو پتہ چلا کہ وندھیا کے گاوں کی ہی ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ پولیس نے خاتون کے شوہر سے جب سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ اس نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی شب وندھیا پرساد اس کے گھر میں بیوی کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں تھا ۔ بیوی کے ساتھ غیر مرد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر وہ اپنا ہوش کھو بیٹھا اور گھر میں رکھے ایک ڈنڈے سے جم کر پٹائی کردی ۔


بعد ازاں نیم مردہ حالت میں اس نے وندھیا کو اس کے بھائی کے گھر کے نزدیک سڑک کنارے چھوڑ دیا اور اپنے گھر واپس آگیا ۔ زخموں کی تاب نہ لاکر وندھیا پرساد کی موت ہوگئی ۔ بدھ کی صبح سڑک کنارے لاش ملنے کے بعد اس واردات کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ڈنڈا اور خون لگی شرٹ بھی برآمد کرلی ہے ۔
First published: Nov 29, 2019 05:39 PM IST